گوہر خان نے اپنے بوائے فرینڈ زید دربار سے 25 دسمبر کو شادی کی تھی ۔ دونوں کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں ۔ اکثر ہی یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں گوہر خان نے ایک انکشاف کیا ہے کہ ان کے سامنے زید نے کیسے شادی کیلئے شرط رکھی تھی اور اسے پورا نہ کرنے پر نکاح رد کرنے تک کی بات کہہ دی تھی۔
اداکارہ گوہر خان (Gauahar Khan) نے گزشتہ سال 25 دسمبر کو کوریو گرافر زید دربار (Zaid Darbar) سے شادی کی تھی۔ کورونا وبا، کام اور والد کے انتقال کی وجہ سے گوہر خان اپنی ہنی مون ٹرپ (Gauahar Khan Honeymoon Trip) پر نہیں جاسکی تھیں۔ اب جب اس جوڑے کو موقع ملا، تو وہ ہنی مون منانے ماسکو جاپہنچے، جہاں سے انہوں نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی ہیں۔ تصویر کریڈٹ: Instagram/gauaharkhan)