اداکارہ گوہر خان نے دبئی میں کروایا ایسا فوٹو شوٹ ، انٹرنیٹ پر مچ گیا ہنگامہ
اداکارہ گوہر خان (Gauhar Khan Dubai) نے کچھ دنوں پہلے ہی زید دربار سے اپنے رشتہ کو عام کیا تھا ۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا کے ذریعہ گوہر خان نے اپنی منگنی کی بھی جانکاری دی تھی ۔

بگ باس سات کی فاتح رہ چکی ماڈل اور اداکارہ گوہر خان اسماعیل دربار کے بیٹے مشہور ٹک ٹاکر زید دربار سے جلد ہی شادی کرنے والی ہیں ۔ گوہر خان نے کچھ دنوں پہلے ہی زید دربار سے اپنے رشتہ کو عام کیا تھا ۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا کے ذریعہ گوہر خان نے اپنی منگنی کی بھی جانکاری دی تھی ۔ کچھ دنوں پہلے گوہر خان ، زید دربار اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دبئی گئی تھیں ۔ (photo credit: instagram/@gauharkhan)

گوہر خان نے دبئی میں اپنی چھٹیوں کی کئی تصویریں شیئرکی تھیں ، جہاں وہ زید کے ساتھ مستی کرتی نظر آئی تھیں ۔ (photo credit: instagram/@gauharkhan)

اس درمیان گوہر نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ دبئی کی ایک بڑی سی عمارت کے سامنے کھڑی نظر آرہی ہیں ۔ (photo credit: instagram/@gauharkhan)

اپنی اس تصویر سے گوہر نے اپنے کئی فینس کو کنفیوز کردیا ہے ۔ حالانکہ اس کے ستھ ہی انہوں نے اپنے کنفیوزن کا بھی ذکر کیا ہے ۔ (photo credit: instagram/@zaid_darbar)

اداکارہ نے فوٹو شیئر کرتے ہوئے اپنے فینس سے اس مشہور عمارت کا نام پوچھا ہے ۔ گوہر خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے فینس سے پوچھا کہ یہ برج خلیفہ ہے یا برج العرب ۔ (photo credit: instagram/@zaid_darbar)

گوہر خان نے کچھ دنوں پہلے سوشل میڈیا پر اپنی انگیجمنٹ رنگ کی تصاویر شیئر کی تھیں ، جو بھی کافی وائرل ہوئی تھیں ۔ (photo credit: instagram/@gauharkhan)

اداکارہ نے انگوٹھی پہنے ہوئی کئی تصاویر شیئر کی ہیں ، جس میں وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں ۔ (photo credit: instagram/@gauharkhan)

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا : پرفیکٹ ، میں اس انگوٹھی کو دیکھنے سے خود کو نہیں روک پارہی ہوں ۔ (photo credit: instagram/@gauharkhan)

گوہر کی اس تصویر پر ان کے منگیتر زید دربار نے بھی کمنٹ کیا ہے ۔ زید نے لکھا : اور اس نے ہاں کہہ دی ۔ (photo credit: instagram/@gauharkhan)

اس کے ساتھ ہی دیگر سلیبریٹیز بھی گوہر خان کی ان تصاویر پر کمنٹ کررہے ہیں اور انہیں مبارکباد دے رہے ہیں ۔ (photo credit: instagram/@gauharkhan)

خیال رہے کہ عشق زادے میں جھلا ولا گانے سے سرخیاں بٹورنے والی گوہر خان کی پیدائش 23 اگست 1983 کو پونے میں ہوئی تھی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

تفریحی دنیا میں گوہر خان کو سب سے زیاد شناخت رئیلیٹی شو بگ باس سات میں ملی ، جہاں ٹی وی اداکار کشال ٹنڈن کے ساتھ ان کا ریلیشن شپ کافی سرخیوں میں رہا ۔ گوہر خان نے شو کے دوران نہ صرف سرخیاں بٹوریں ، بلکہ شو کی فاتح بھی بنیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

گوہر خان نے اپنے کریئر کی شروعات ایک ماڈل کے طور پر کی تھی ، جس کے بعد انہوں نے فیمنا مس انڈیا مقابلہ میں ھصہ لیا ۔ حالانکہ وہ اس مقابلہ میں جیت حاصل نہیں کرسکیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

گوہر خان نے 2009 میں آئی راکیٹ سنگھ ۔ سیلس مین آف دی ائیر سے اپنے فلمی کریئر کی شروعات کی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

گوہر خان سال 2011 میں گیم اور پھر سال 2013 میں عشق زادے میں بھی نظر آئی تھیں ۔ لیکن انہیں سب سے زیادہ شہرت بگ باس سے ملی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

اپنے گلیمرس اور اسٹائلش انداز کیلئے مشہور اداکارہ گوہر خان اپنے اسی اسٹائلش انداز کی وجہ سے اس وقت سرخیوں میں آگئی تھیں ، جب ایک سرپھرے شخص نے انہیں ایک ٹی وی شو کے دوران تھپڑا مار دیا تھا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

سال 2014 میں گوہر خان ایک شو ہوسٹ کررہی تھیں ۔ اسی دوران یہاں موجود ایک شخص نے اداکارہ کے چھوٹے کپڑوں پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں تھپڑ مار دیا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

اس شخص کا نام محمد عقیل ملک تھا ، جس کو گوہر خان کے کپڑوں پر اعتراض تھا ۔ اداکارہ کے کپڑوں سے اس شخص کو اتنی پریشانی تھی کہ اس نے اسٹیج پر جاکر انہیں تھپڑ مار دیا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

اس واقعہ کے بعد ممبئی پولیس نے اس شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معاملہ درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا تھا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔