بالی ووڈ اداکارہ اور بگ باس سات کی فاتح گوہر خان حال ہی میں بگ باس 14 میں بطور سینئر نظر آئی تھیں ۔ لیکن اپنی پروفیشنل لائف کی بجائے ان دنوں وہ اپنی پرسنل لائف کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ حال ہی میں اداکارہ گوہر خان نے میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار سے اپنے ریلیشن شپ کو پبلک کیا ہے ۔ گوہر خان جلد ہی زید دربار کے ساتھ شادی کے رشتے میں بندھنے والی ہیں ۔ اب گوہر خان نے سوشل میڈیا پر اپنی انگیجمنٹ رنگ شیئر کی ہے ۔ (photo credit: instagram/@gauharkhan)