سیاست داں کے بیٹے کے ساتھ رومانسکریں گی جینیلیا: جینیلیا ڈیسوزا کو ان کی آنے والی فلم میں ایک سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او کا رول آفر ہوا ہے۔ ساتھ ہی ذرائع کا کہنا ہے کہ میکرس جلد ہی ان کے کردار کے بارے میں آفیشیل اپڈیٹ دیں گے۔ کریتی اپنے پہلے تیلگو ناٹک میں پیلی سانڈا فیم اداکارہ شری لیلا کے ساتھ رومانس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ یہ ایک ایکشن بیسڈ رومانٹک ڈراما فلم ہوگی، جس میں سینئر کنڑ اداکار روی چندر بھی ایک اہم رول نبھائیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری رادھا کرشن کریں گے اور اسے واراہی چلانا چترم بینر کے تحت سائی کورارپتی کے ذریعہ بینک رول کیا جائے گا۔ دبھاشی فلم کے لئے دیوی شری پرساد میوزک تیار کریں گے اور باہوبلی فیم لینسمین کے سینتھل کمار سنیمیٹو گرافی کا دھیان رکھیں گے۔ (Photo- Credit- Genelia Deshmukh Instagram)
10 سال بعد جینیلیا کی ٹالی ووڈ میں واپسی: گزشتہ دنوں ہی اس فلم کا اعلان خود جینیلیا نے کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا، ’مجھے اداکاری سے دور ہوئے 10 سال ہوگئے ہیں۔ آخر میں، میں اس فلم کے ساتھ کم بیک کر رہی ہوں اور یہ ایک بہت ہی خاص پروجیکٹ ہے۔ کریتی کو ڈیبیو کے لئے نیک خواہشات‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم کے بہترین پروڈیوسر اور بہترین کاسٹ ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ میں ایک نیو کمر ہوں اور کافی وقت کے بعد سیٹ پر واپسی کر رہی ہوں اور اس نوجوان ٹیم کا حصہ ہوں۔ (Photo- Credit- Genelia Deshmukh Instagram)
فلم انڈسٹری میں اپنی زبردست اداکاری سے خاص پہچان بنانے والیں جینیلیا ڈیسوزا (Genelia D'Souza) کے لاکھوں فینس کا دل جیتا ہے۔ حالانکہ بعد میں رتیش دیشمکھ (Ritesh Deshmukh) سے شادی کے بعد وہ بچوں کی پرورش میں مصروف ہوگئی تھیں اور اس لئے وہ گلیمر انڈسٹری سے دور رہیں۔ اب تقریباً ایک دہائی کے بعد جینیلیا نے تیلگو فلم میں واپسی کو لے کر بے حد خوش ہیں۔