Tina Ahuja Birthday: بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجہ (Tina Ahuja) آج اپنا 33واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ اپنے یوم پیدائش پر ٹینا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے یوم پیدائش کے جشن کے بجائے سوشل میڈیا پر گرودوارے کا ایک ویڈیوشیئر کیا ہے۔ ویڈیو کو انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اسے کیپشن دیا، ’شکریہ‘۔ ٹینا کے اس قدم نے ان کے فینس کو ایمپریس کردیا ہے۔ ٹینا بھلے ہی بالی ووڈ میں زیادہ سرگرم نہیں ہیں، لیکن سوشل میڈیا کے ذریعہ وہ اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام: @tina.ahuja)