بھوجپوری کی ’لیڈی سنگم‘ رانی چٹرجی (Rani chatterjee) 32 سال کی ہوگئی ہیں۔ جہاں وہ اپنی فلموں اور اداکاری کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ وہیں ان کی پرسنل لائف (Rani chatterjee Personal Life) کے بھی چرچے کم نہیں ہیں۔ تین نومبر، 1989 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں رانی 32 سال کی عمر میں بھی کنواری ہیں۔ تین افیئر کے بعد بھی انہیں اب تک سچا پیار نہیں ملا ہے۔ ایسے میں آئیے آج ان کی لو لائف کے بارے میں بتاتے ہیں۔
مندیپ بامرا: رانی چٹرجی اس سال ٹی وی اداکار مندیپ بامرا (Madeep Bamra) سے شادی کرنے والی تھیں۔ انہوں نے بوائے فرینڈ (Rani chatterjee Boyfriend) سے پیار کا اظہار اسی سال ویلنٹائنس ڈے پر کیا تھا، جہاں ان کے گھر میں شہنائی کی تیاری چل رہی تھی، وہیں ان دونوں کے بریک اپ کی خبروں نے تہلکہ مچا دیا تھا۔ اس سے پہلے بھی اداکارہ دو اور اسٹارس کے ساتھ افیئر کی خبروں کو لے کر سرخیوں میں رہ چکی ہیں۔
پون سنگھ: 16 سال کی عمر میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ رانی چٹرجی کے افیئر (Rani chatterjee Affairs) کی چرچا پون سنگھ (Pawan Singh) کے ساتھ بھی رہ چکی ہے۔ دونوں ایک ساتھ کئی ہٹس فلمیں دے چکے ہیں۔ حالانکہ ان کے ساتھ رشتے کو لے کر انہوں نے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کای تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں کے آنکھیں چار فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر ہوئی تھیں اور ان کا رشتہ دو ماہ میں ہی ٹوٹ گیا تھا۔
ایک بار انٹرویو میں اداکارہ نے اشاروں میں کہا بھی تھا کہ وہ ایک بھوجپوری اداکار کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں۔ وہ ان کے ساتھ مارپیٹ کرتا تھا۔ اس لئے انہوں نے اس سے محض دو ماہ میں ہی رشتہ توڑ لیا تھا۔ حالانکہ اب یہ واضح نہیں ہو پایا تھا کہ انہوں نے یہ بات کس کے لئے کہی تھی۔ آپ کو بتادیں کہ کئی مواقع پر انہیں پون سنگھ کو سپورٹ بھی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
خیر، رانی چٹرجی کی لائف (Rani chatterjee Life) میں اب کوئی نہیں ہے۔ وہ بریک اپ کے بعد کافی ٹوٹ گئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے کئی سیڈ پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔ وہ کافی ٹوٹ گئی تھیں اور انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا بھا تھا کہ ’خود سے پیار کرو‘۔ مندیپ اور ان کا بریک اپ (Rani chatterjee Breakup) بتایا جاتا ہے کہ روٹین کے سبب ہوا تھا۔ دونوں ایک دوسرے کو وقت نہیں دے پاتے تھے۔