’تیرے نام‘(Tere Naam) کے بعد بھومیکا چاولہ (Bhumika Chawla) نے ’رن‘، ’سلسلے، ’دل جو بھی کہے‘ جیسی فلموں میں کام کیا، لیکن پہلی فلم والی کامیابی ملی نہیں اور ان کا بالی ووڈ کیریئر چمک نہیں پایا، لہٰذا وہ انڈسٹری سے دور ہوگئیں۔ 21 اگست 1978 میں دہلی کی ایک پنجابی فیملی میں پیدا ہوئیں بھومیکا آج اپنا یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ اداکارہ کے برتھ ڈے پر بتاتے ہیں ان کی زندگی کا قصہ۔ (تصویر کریڈٹ: bhumika_chawla_t/Instagram)
سال 1998 میں ڈبّو رتنانی نے بھومیکا چاولہ کے ساتھ پہلا فوٹو شوٹ کیا۔ بھومیکا چاولہ نے کئی اشتہار فلموں اور میوزک ایلبم میں کام کیا۔ بھومیکا کو پہلی فلم تیلگو فلم سال 2000 میں ’یواکڈ‘ میں کام ملا۔ اس کے بعد دوسری تیلگو فلم ‘خوشی‘ نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ (تصویر کریڈٹ: bhumika_chawla_t/Instagram)
پہلی بار جب بھومیکا کو سلمان خان کے ساتھ ’تیرے نام‘ میں دیکھا گیا تو لگا کہ لمبی اننگ کھیلنے والی اداکارہ ثابت ہوں گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ایسا نہیں تھا کہ بھومیکا کو بالی ووڈ کی فلموں میں کام نہیں ملا بلکہ کئی فلمیں کیں۔ جیسے ابھیشیک بچن کے ساتھ ‘رن‘ میں کام کیا۔ اس کے بعد ‘دل نے جسے اپنا کہا‘، ‘گاندھی مائی فادر‘، ‘دل جو بھی کہے‘، ’سلسلے‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔ (تصویر کریڈٹ: bhumika_chawla_t/Instagram)
فلموں میں جب کامیابی نہیں ملی تو سال 2007 میں بھومیکا چاولہ نے اپنے یوگا ٹیچر بھرت ٹھاکر سے شادی کرلی۔ بھرت سے بھومیکا چاولہ کی ملاقات یوگا سیکھنے کے دوران ہی ہوئی اور دونوں یوگا سیکھتے سکھاتے دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے۔ تقریباً چار سال کے ڈیٹ کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ (تصویر کریڈٹ: bhumika_chawla_t/Instagram)