بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز 11 اگست 1985 کو بحرین میں پیدا ہوئیں۔ جیکلین نے یونیورسٹی آف سڈنی سے ماس کمیونی کیشن میں گریجویشن کیا ہے۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے سری لنکا میں بطور ٹی وی رپورٹر کی حیثیت سے کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ میں اپنی قسمت آزمائی۔ ان دنوں بالی ووڈ کے تقریبا تمام اسٹار سوشل میڈیا پرکافی ایکٹو ہیں۔ سبھی اپنے مداحوں سے مستقل طور پر جڑے رہتے ہیں اور چرچا میں بنے رہنے کے لئے کچھ دلچسپ شیئر کرتے نظر آجاتے ہیں۔