ساتویں دہائی میں کمل ہاسن جب بطور اداکار اپنی شناخت قائم کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے تھے، اس دوران انہیں دو فلموں سے باہر کر دیا گیا۔ فلم کے ڈائریکٹر شری دھر نے تو ان سے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ان میں اداکار بننے کی قابلیت نہیں ہے بہتر ہے کہ وہ اداکار بننے کے بجائے پردے کے پیچھے رہ کر اپنا ہنر دکھائیں۔