جب اداکارہ سارا علی خان کو پروپوز کرنے والے تھے سشانت سنگھ راجپوت، مگر ہوگیا تھا کچھ ایسا ، جان کر رہ جائیں گے حیران
بتایا جاتا ہے کہ دونوں ہی کیدارناتھ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے اور ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کررہے تھے ۔

سشانت سنگھ راجپوت اور سارا علی خان کی فلم کیدار ناتھ کے دوران ان کے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی خبریں کافی سرخیوں میں رہی تھیں ۔ حال ہی میں سشانت سنگھ راجپوت کے دوست سیموئل ہاکپ نے بھی دونوں کے رشتے کو لے کر کافی کچھ باتیں کہی تھیں ۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں ہی کیدارناتھ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے اور ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کررہے تھے ۔

گزشتہ دنوں سشانت سنگھ راجپوت کے فارم ہاوس کے کیئر ٹیکر رئیس نے بھی دعوی کیا تھا کہ سشانت اور سارا ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے اور سشانت اس رشتے کو لے کر اتنا زیادہ سنجیدہ تھے کہ وہ سارا کو پروپز کرنے والے تھے ۔

رئیس کے مطابق سارا اکثر سشانت کے فارم ہاوس میں آکر رہتی بھی تھیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران رئیس نے بتایا کہ سارا میڈم سشانت سر کے ساتھ 2018 میں فارم ہاوس میں آتی تھیں ۔

رئیس کے مطابق جب بھی دونوں آتے تھے تین چار دن ٹھہرتے تھے ۔ 2018 میں تھائی لینڈ دورہ سے واپسی کے بعد بھی سارا میڈم اور سشانت سر سیدھے فارم ہاوس میں ہی آئے تھے ۔

رئیس نے یہ بھی بتایا تھا کہ سارہ میڈم کا برتاو کا کافی اچھا تھا ۔ وہ کبھی اداکارہ کی طرح سلوک نہیں کرتی تھیں ۔ مجھے رئیس بھائی اور فارم ہاوس میں کام کرنے والی آنٹی کو موسی کہہ کر بلاتی تھیں ۔

اس کے ساتھ ہی رئیس نے دعوی کیا تھا کہ وہ سشانت سنگھ دمن ٹرپ کے دوران سارا علی خان کو پروپوز کرنے کی پلاننگ کررہے تھے ۔ حالانکہ رئیس کو یہ نہیں معلوم کہ یہ شادی کا پروپوزل تھا یہ نہیں ۔

رئیس کے مطابق سشانت سنگھ نے سارا کو دمن ٹرپ کے دوران پروپوز کرنے کی پلاننگ کی تھی ۔ لیکن کسی وجہ سے دونوں کا یہ دورہ رد ہوگیا ۔ تصویر : @saraalikhan95/Instagram

اس کے بعد دونوں نے کیرالہ جانے کا منصوبہ بنایا ، لیکن یہاں بھی نہیں جاسکے اور فروری مارچ 2019 میں پتہ چلا کہ دونوں کا بریک اپ ہوگیا ہے ۔ تصویر : @saraalikhan95/Instagram

رئیس کے مطابق جنوری 2019 کے بعد سارا کبھی فارم ہاوس پر نہیں آئیں ۔ تصویر : @saraalikhan95/Instagram

غور طلب ہے کہ 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت اپنے باندرہ میں واقع فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے ۔ انہوں نے اپنے گھر میں پنکھے سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ حالانکہ پولیس کو ان کے پاس کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا تھا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔