گزشتہ سال جنوری 2020 میں کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹان کووک نے اپنے پہلے بچے کے اس دنیا میں آنے کی اطلاع لوگوں سے شیئر کی تھی۔ شادی کے 7 ماہ بعد ہی جولائی 2020 میں نتاشا نے بیٹے کو جنم دیا تھا۔ ہاردک پانڈیا کی زندگی میں منگنی سے لے کر والد بننے تک کا سفر کافی دلچسپ اور یادگار رہا ہے۔ تصویر کریڈٹ: natasastankovic__/Instagram)
بالی ووڈ اداکارہ اور ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) کی چھوٹی بہن امرتا اروڑہ (Amrita Arora) نے ریئل اسٹیٹ بزنس مین شکیل سے شادی کی ہے۔ امرتا اروڑہ کو لے کر بھی میڈیا میں یہی خبر سامنے آئی تھی کہ امرتا نے اپنے بوائے فرینڈ شکیل سے حمل کے بعد ہی شادی کی تھی۔ تصویر کریڈٹ: amuaroraofficial/Instagram)
اداکارہ دیا مرزا نے 15 فروری 2021 کو کاروباری ویبھو ریکھی کے ساتھ دوسری شادی کی تھی ۔ یہ شادی کئی وجوہات سے سرخیوں میں رہی تھی ۔ اس شادی کو انہوں نے کافی نارمل رکھا تھا ۔ شادی میں زیادہ دکھاوا نہیں کیا گیا بلکہ دونوں کے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں شادی ہوئی تھی ۔ تصویر : @diamirzaofficial/Instagram
بلیک اینڈ وہائٹ ویڈیو میں دیا مرزا کو اپنی بلڈنگ کی چھت پر دیکھا جا سکتا ہے، جس میں انہیں ورک آوٹ اور یوگا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دیا مرزا کے ساتھ ایک پروفیشنل انسٹرکچر بھی نظر آرہے ہیں، جو انہیں یوگا اور ورک آوٹ سے متعلق احکامات دے رہے ہیں۔ ویڈیو سے صاف ظاہر ہے کہ دیا مرزا پریگننسی میں اپنا پورا خیال رکھ رہی ہیں اور یوگا کے ذریعہ اپنے ہونے والے بچے کا بھی پورا خیال رکھ رہی ہیں۔ دیا مرزا جلد ہی اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔
دیا مرزا کے ذریعہ اپنے حمل کے اعلان کے بعد قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ دیا مرزا نے حمل کی وجہ سے ہی شادی کی ہے۔ لیکن، اداکارہ نے واضح کیا کہ جب اور ویبھو ریکھی شادی کی پلاننگ کررہے تھے، اسی دوران انہیں اپنی پریگننسی کا پتہ چلا تھا۔ مطلب دیا مرزا نے اپنے حمل کی وجہ سے شادی نہیں کی۔ بلکہ میڈیکل وجوہات سے انہوں نے پہلے اپنی پریگننسی کا انکشاف نہیں کیا تھا۔ دیا مرزا اسی سال فروری میں ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ شادی کے بعد ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو پریگننسی کی اطلاع دی تھی۔
اداکارہ دیا مرزا نے 15 فروری 2021 کو کاروباری ویبھو ریکھی کے ساتھ دوسری شادی کی تھی ۔ یہ شادی کئی وجوہات سے سرخیوں میں رہی تھی ۔ اس شادی کو انہوں نے کافی نارمل رکھا تھا ۔ شادی میں زیادہ دکھاوا نہیں کیا گیا بلکہ دونوں کے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں شادی ہوئی تھی ۔ تصویر : @diamirzaofficial/Instagram
بروٹ کو دئے ایک انٹرویو میں دیا مرزا نے بتایا کہ گزشتہ مرتبہ میں نے اپنے سارے کپڑوں کی نیلامی کردی تھی اور اس مرتبہ میں نے یہ یقینی بنایا کہ ایسے کپڑے شادی کیلئے خریدے جائیں ، جنہیں میں دوبارہ بھی پہن سکوں ۔ یہاں تک کہ میرے شوہر ویبھو نے بھی ایسے کپڑے خریدے تھے ، جنہیں وہ زندگی بھر پہن سکتے تھے ۔ تصویر : @diamirzaofficial/Instagram