
اداکارہ ثنا خان ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ کچھ ہی دن پہلے مفتی محمد انس کے ساتھ شادی کے رشتے میں منسلک ہوگئی ہیں۔ ثنا خان نے اداکاری کی دنیا کو چھوڑ کر مذہب کے راستے کو اپنا لیا تھا۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسے کئی فلمی ستارے ہیں، جنہوں نے روحانیت کا راستہ اختیار کرلیا تھا۔ تصویر: سوشل میڈیا

<strong>ممتا کلکرنی:</strong> بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ممتا کلکرنی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ سنت چیتنیا گگن گری ناتھ کی رہنمائی میں ہیں اور سنیاسن بن گئی ہیں۔ تصویر: سوشل میڈیا

<strong>زائرہ وسیم:</strong> دنگل اور سیکریٹ سپر اسٹار جیسی فلموں میں اداکاری کرچکی زائرہ وسیم نے بھی بڑے پردے کو الوداع کہہ دیا ہے۔ گزشتہ دنوں انہوں نے مداحوں سے گزارش کی ہے کہ تمام فین پیج سے ان کی تصویریں ڈیلیٹ کردی جائیں۔ تصویر: سوشل میڈیا

<strong> ونود کھنہ:</strong> ونود کھنہ، آوشو رجنیش سے کافی متاثر ہوگئے تھے۔ روحانی سکون کے لئے 1982 میں انہوں نے ممبئی کو الوداع کہہ دیا تھا۔ تصویر: سوشل میڈیا

صوفیہ حیات: صوفیہ حیات ایک گلوکارہ، اداکارہ اور ٹی وی پرسنالٹی تھیں، مگر رشتے میں استحصال کے سبب انہوں نے نن بننے کا فیصلہ کیا۔ تصویر: سوشل میڈیا

انو اگروال: عاشقی فیم انو اگروال کا کیروال کافی اتار چڑھاو سے گزرا، مگر ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا آیا جب انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری کو ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ دیا تھا اور اسپریچوئلٹی اور یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا تھا۔ تصویر: سوشل میڈیا

برکھا مدان: مس انڈیا فائنلسٹ رہ چکیں برکھا مدان نے ماڈلنگ کے ساتھ کچھ ہندی اور پنجابی 1994 فلموں میں کام کیا۔ اکشے کمار کی فلم کھلاڑیوں کا کھلاڑی میں برکھا ایک کردار میں نظر آئی تھیں۔ بودھ مذہب سے متاثر ہوکر 2012 میں برکھا نے اسے اپنی زندگی کا مقصد بنالیا اور گلیمر انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا۔ تصویر: سوشل میڈیا

وجے آنند: پیار تو ہونا ہی تھا‘ فلم میں کاجول کے بوائے فرینڈ کے کردار میں دکھے راہل یعنی بیج آنند نے کم وقت میں ہی سنیما کی دنیا کو چھوڑ دیا۔ خبروں کی مانیں تو بیج آنند نے روحانی کا راستہ اپنا لیا تھا اور سنیاسی کی طرح جینے لگے تھے۔