وہیں بتایا جارہا ہے کہ نایا ریویرا نے تین گھنے کیلئے کشتی کرائے پر لی تھی ، ان کے ساتھ ان کا چار سال کا بیٹا بھی تھا ۔ تین گھنٹے گزر جانے کے بعد جب کشتی وقت پر واپس نہیں لوٹی ، تو وہاں کے اسٹاف اس کشتی تک پہنچے ، جہاں انہیں کیلی فورنیا کے پیرو لیک میں نایا ریویرا کا بیٹا تو ملا لیکن نایا لاپتہ تھیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ اپنے بچے کے ساتھ سوئمنگ کررہی تھیں ۔
فاکس ٹی وی اور فاکس انٹرٹینمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ نایا ریویرا (Naya Rivera) ایک بہت ہی بڑی ہنر مند تھیں جن کے پاس ابھی بہت کچھ کرنے کیلئے تھا اور ان کے پاس ابھی کافی کچھ کرنے کیلئے تھا اور ان کا جانا ایک بڑا نقصان ہے۔ ہم پہلے ایپیسوڈ سے آخری تک شو گلی میں کئے گئے امٹ کردار کیلئے ہمیشہ نایا کے شکرگزار رہیں گے۔