ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 25 نومبر سے ٹسٹ سیریز کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس سیریز کے شروع ہونے سے پہلے دونوں ٹیمیں کانپور پہنچ گئی ہیں۔ حالانکہ، وراٹ کوہلی کانپور ٹسٹ کا حصہ نہیں ہیں، لیکن ممبئی ٹسٹ میں وہ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ جڑ جائیں گے۔ ٹسٹ سیریز میں شامل ہونے سے پہلے وراٹ کوہلی نے ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کردی ہے۔ اس پریکٹس کے دوران انہوں نے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جن پر بالی ووڈ اداکارہ اور ہندوستانی کپتان کی اہلیہ انوشکا شرما نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ (Virat Kohli, Anushka Sharma/Instagram)
وراٹ کوہلی کو ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں پیڈس باندھے بلے سے نیٹ میں پسینہ بہاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ وراٹ کوہلی نے ٹی-20 فارمیٹ میں اپنی کپتانی چھوڑنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز سے بریک لیا ہوا تھا۔ ہندوستان نے روہت شرما کی کپتانی میں تین میچون کی سیریز پر کلین سوئپ کیا۔ (Virat Kohli/Twitter)