فلم 3 ایڈیٹس کے ریئل 'عامر خان' کی نئی ایجاد،انڈین آرمی بھی ہوئی دیوانی
ہندستانی فوج کو "عامر خان "کی بنائی گئیں مٹی سے بنی جھوپڑیاں بھا گئی ہیں۔اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بھلا عامر خان اور جھوپڑیوں کا کیاناطہ ہے۔؟یہ عامر خان کوئی اور نہیں بلکہ لداخ میں رہنے والے سونم وانگچک ہیں۔وانگچک کی اصل زندگی کی کہانی بالی ووڈ اداکار عامر خان نے فلم تھری ایڈیٹس میں پردے پر اتارا تھا۔فلم میں عامر خان کا نام فنسکھ وانگڈو ہے۔انجینئر سے انوویٹر بنے سونم وانگچک نے سولر پوار سے گرم رہنےوالی خاص طرح کی مٹی کی جھوپڑیاں (پری۔فیبریکیٹیڈ سولر ہیٹیڈ مڈ ہٹ ) تیار کی ہیں۔اکانامک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق انڈین آرمی نے اب ان مٹی سے بنی جھوپڑیوں میں دلچسپی دکھائی ہے۔

مٹی سے بنی یہ جھوپڑیاں ماحولیات کیلئے پوری طرح موافق ہیں ا ور اپنی خاص بناوٹ کی وجہ سے لداخ میں سردیوں کے دوران انہیں گرم رکھنے کیئے زیادہ ہیٹنگ کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔لداخ دنیا کی سب سے ٹھنڈے مقامات میں سے ایک ہے۔(علامتی تصویر)۔

وانگچک کے کردار کو فلم تھری ایڈیٹس میں عامر کان نے نبھایا تھا۔وانگچک نے بتایا کہ ان متی سے بنی جھوپریوں کا پروٹوٹائپ کامیاب رہا ہے۔ اور آرمی نے ایسی کم از کم 10،000جھوپڑیوں میں دلچسی دکھائی ہے۔

وانگچک نے پیر کو جموں۔کشمیر حکومت کے ایک پروگرام کے بعد بتایا کہ ان کا لداخ میں ایک پلانٹ بنانے کا منصوبہ ہے۔مٹی سے بنی ان جھوپڑیوں کو کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے۔ان خاص جھوپڑیوں کوگرم رکھنے میں بال کل بھی پیسہ نہیں لگے گا۔

ان جھوپڑیوں کی خاصیت یہ ہے کہ باہر ۔20 ڈگری سیسیس کا درجہ حرارت ہونے کے بعد بھی جھوپڑی کے اندر 20 ڈگری سیلسیس کا درجۃ حرارت رہے گا۔یہ درجہ حرارت بغیر کسی ہیٹنگ کے رہے گا۔موجودہ وقت میں انڈین آرمی اپنے جوانوں کو ٹھنڈ سے بچانے کیلئے بھاری تعداد میں آئل کا استعمال کرتی ہے۔جو کہ آلودگی پھیلاتا ہے۔(علامتی تصویر)