
نئی دہلی: عظیم وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں 2009 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے والے سدیپ تیاگی کی اہلیہ پیا تیاگی گزشتہ کچھ دنوں سے کافی سرخیوں میں ہیں۔ تصویر کریڈٹ: پیا تیاگی انسٹا گرام

دراصل سدیپ تیاگی نے 18 نومبر کو انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا، تبھی سے ان کی اہلیہ سوشل میڈیا پر سرخیاں بنی ہوئی ہیں۔

4 چار ونڈے اور ایک ٹی -20 میچ میں ٹیم انڈیا کی نمائندگی کرنے والے سدیپ تیاگی کا پہلا انٹرنیشنل شکار کمار سنگاکارا بنے تھے۔ 2010 میں انہوں نے ٹیم انڈیا کے لئے آخری میچ میں کھیلا تھا۔ سدیپ کی اہلیہ پیا انسٹا گرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

آئی پی ایل کے دو سیزن 2009 اور 2010 میں چنئی سپرکنگس اور سن رائزرس حیدرآباد کے لئے کل 14 میچ کھیل چکے سدیپ کی اہلیہ ٹریولر ہونے کے ساتھ ساتھ ہی بیوٹی فیلڈ سے جڑی ہوئی ہیں۔ تصویر کریڈٹ: پیا تیاگی انسٹا گرام

پیا تیاگی اپنا یوٹیوب چینل چلاتی ہیں، جس پر وہ بیوٹی ٹپس دینے کے ساتھ ہی ٹریول سے متعلق جانکاری بھی دیتی ہیں۔ انسٹاگرام پر بھی ان کے 4 لاکھ سے زیادہ فالورس ہیں۔ سدیپ کی بات کریں تو انہون نے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ساتھ ہی کہا تھا کہ وہ جہاں موقع دکھے گا، وہ کھیلیں گے۔

اکثر مداح پیا کو بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ابھیشیک بچن کی اہلیہ ایشوریہ رائے کی طرح بتاتے ہیں۔ مداحوں کے مطابق پیا کا چہرہ کافی حد تک ایشوریہ رائے سے ملتا ہے۔ خاص طور پر ان کی آنکھیں۔