ریتو بیری ہمیشہ سے ہی اپنی تخلیقات ، زبردست اعتماد اور رسک لینے کی صلاحیت کیلئے مشہور رہی ہیں ۔ فرینچ فیشن برانڈ جیاں لوئی شریرر کو لیڈ کرنے والی پہلی ایشیائی ڈیزائنر بننے کا فخر حاصل کرچکیں ریتو بیری نے ہمیشہ ہی امیدوں سے آگے بڑھ کر لوگوں کو سرپرائز دیا ہے ۔ ان کی اسی صلاحیت کے پیش نظر سال 2016 میں انہیں کھادی کا برانڈ امبیسڈر بنایا گیا تھا ۔ Image : Instagram/ Rituberi
ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ نینا گپتا اور کرکٹر ویوین رچرڈس کی بیٹی مسابہ گپتا نوجوان فیشن ڈیزائنر ہیں ۔ مسابہ پہلے اداکارہ بننا چاہتی تھیں ، لیکن بعد میں ماں کے کہنے پر انہوں نے فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے کا سوچا ۔ آج ان کا نام مشہور فیشن ڈیزائنروں میں شمار ہوتا ہے ۔ Image : Instagram/ masabagupta
فیشن ڈیزائنر انیتا ڈونگرے بالی ووڈ کی کئی مشہور اداکاراوں کیلئے ڈریس ڈیزائن کرچکی ہیں اور انہیں ملک کی سب سے کامیاب کمرشیل فیشن ڈیزائنروں میں سے ایک مانا جاتا ہے ۔ انہوں نے سال 1995 میں انیتا ڈوگرے لمیٹڈ نام سے فیشن ڈیزائنر کا سفر شروع کیا تھا اور آج ان کے اے این ڈی اور گلوبل دیسی نام سے برانڈ بازاروں میں موجود ہیں ۔