جیسلمیر۔ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) 14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ عالیہ کے مداحوں کو لگ رہا تھا کہ وہ دونوں اپنے کام سے وقفہ لیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ کچھ کوالٹی وقت گزاریں گے، لیکن سب کو حیران کر کے عالیہ شادی کے صرف 6 دن بعد اپنے کام پر واپس آگئیں۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی Ranbir Kapoor-Alia Bhatt Wedding کے ہر فنکشن میں کرن جوہرسج دھج کر پہنچے اور ہر لمحے کا لطف اٹھایا۔ کرن جوہر (Karan Johar) نے کلرز ٹی وی شو 'ہنرباز دیش کی شان' 'Hunarbaaz Desh Ki Shaan' کے سیٹ پر عالیہ-رنبیر کے مہندی فنکشن کا ایک مضحکہ خیز راز سے پردہ اٹھایا ہے۔ شو کے جج پرینیتی چوپڑا، متھن چکرورتی اور کرن جوہر ہیں جبکہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔
اس کے بعد پرینیتی چوپڑا نے کرن جوہر کا ہاتھ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک سیکنڈ پہلے میں آپ کو ایک سویت سی چیز دکھاتی ہوں، اس کے ساتھ میں کرن کے ہاتھ کھولتی ہیں، جس پر مہندی لگی ہوتی ہے۔ یہ دیکھ کر سب تالیاں بجانے لگتے ہیں، پھر کرن نے کہا کہ 'میں بتاؤں گا کہ میرے ساتھ مہندی کی تقریب میں کیا ہوا'۔ میں نے پہلی بار اپنے ہاتھ پر مہندی لگائی تھی۔ میں نے پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ جب عالیہ کی شادی ہوگی تو مہندی ضرور لگاؤں گا۔ مجھے مہیندی لگانے کی عادت نہیں ہے اور بہت گرمی بھی تھی۔
کرن مزید بتاتے ہیں- 'میں نے مہندی لگائی اور پھر میں نے اپنا پسینہ پونچھنا شروع کر دیا۔ میں بھول گیا کہ میرے ہاتھوں پر مہندی لگی ہے، اس لیے ساری مہندی میرے سر پر، ماتھے پر، چہرے پر لگ گئی۔ پھر مجھے فوراً دھونا پڑا۔ وہاں پونیت، جو عالیہ کا میک اپ آرٹسٹ ہے، اندر گیا اور پتا نہیں اس نے میرے چہرے پر کون سا لوشن لگایا، ورنہ ساری مہندی جو ہے نا میرے چہرے پر ہوتی۔
عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کی شادی ہوئے ایک ہفتہ ہونے کو ہے، لیکن ان کی ویڈنگ تصاویر (Alia Ranbir Wedding Photos) ابھی بھی سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ جوڑے کی ہر روز نئی نئی تصاویر سامنے آرہی ہیں، جنہیں صارفین سے خوب پیار مل رہا ہے۔ رنبیر عالیہ کی شادی کی تصاویر کو اب ایک اور سیٹ آن لائن سامنے آیا ہے، جو اب ان کے مداحوں کے درمیان چھایا ہوا ہے۔ ان تصاویر کو عالیہ بھٹ کی خاص دوست تانیا ساہا گپتا نے شیئر کیا ہے، جس میں پہلی بار عالیہ بھٹ کا سندور لُک نظر آرہا ہے۔ تصاویر میں عالیہ بھٹ سندور اور منگل سوتر پہنے بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ (تصاویر کریڈٹ: @tanya.sg)
Alia Ranbir Wedding Photos: رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کی شادی کے بعد اب ان کے شادی البم کی چرچا ہے۔ سوشل میڈیا پر شادی کی کئی ان دیکھی تصاویر چھائی ہوئی ہیں۔ جس میں بھٹ اور کپور خاندان کے درمیان رشتہ دیکھا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر عالیہ اور رنبیر کی ایک دوسرے کے گھر والوں کے بیچ پیار کی چرچا ہے۔ عالیہ اور رنبیر کی فیملی کے ساتھ شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس دوران رنبیر کپور کی اپنے سسر یعنی مہیش بھٹ کے ساتھ تصویر بھی سرخیوں میں ہے۔
مہیش بھٹ کی بڑی بیٹی پوجا بھٹ نے اپنی اور رنبیر کی یہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں سسر اور داماد کے درمیان خاص بانڈنگ دیکھی جا سکتی ہے۔ تصویر میں مہیش بھٹ رنبیر کپور کو گلے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ جہاں رنبیر مہیش بھٹ Mahesh Bhatt) کو گلے لگاتے ہوئے مسکرا رہے ہیں وہیں مہیش بھٹ کچھ جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔ سسر اور داماد کی یہ تصویر سوشل میڈیا یوزرس کیلئے چرچا کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
مہیش بھٹ داماد رنبیر کپور کے ساتھ
تصویر میں، رنبیر اور مہیش بھٹ دونوں آف وائٹ کرتے میں نظر آ رہے ہیں۔ دونوں کی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے کیپشن میں لکھا - 'جب دل سے سننے اور بولنے کی صلاحیت ہو تو کس کو الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے۔' اب کئی دوسرے سوشل میڈیا یوزرس بھی تصویر پر کمنٹس کر رہے ہیں اور اپنی رائے دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا یوزرس تصویر پر کمنٹس کر کے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔
Ranbir Kapoor-Alia Bhatt wedding:رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 14 اپریل 2022 جمعرات جو شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ جوڑے کی شادی سے پہلے کی تقریب کا آغاز 13 اپریل کو مہندی کی تقریب سے ہوا تھا، جس میں دونوں کے کنبوں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ وہیں اب عالیہ کے والد مہیش بھٹ کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ پگڑی پہنے نظر آ رہے ہیں۔
بالی ووڈ کے دو مشہور اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔ دونوں کی شادی میں صرف چند لوگ ہی شریک ہوئے۔ رنبیر اور عالیہ کی شادی میں ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ ان کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔ دونوں کی شادی کے بعد سے ان کے فینس ان کی پہلی تصویر کا انتظار کر رہے تھے جو کہ اب منظر عام پر آ گئی ہے۔ (Photo: @aliaabhatt/Instagram)
Ranbir Kapoor-Alia Bhatt wedding: رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور عالیہ بھٹ اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ شادی سے متعلق کوئی تصویر منظر عام پر آئے۔ اس کے باوجود جوڑے کے قریبی لوگوں نے ہی ان کی خفیہ شادی کی تصویریں شیئر کرکے فینس کو شادی کی تقریب کے اندر کے نظارے کی جھلک دکھا دی ۔
انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے راجندر سنگھ عرف ماسٹر جی نے بتایا کہ 'کوئی ولیمہ نہیں ہے۔ ایسا کچھ نہیں ہونے والا۔ میں نے بہت کم وقت میں کپور خاندان کو ڈانس سکھایا جو مہندی اور سنگیت پر جوڑے کے لیے سرپرائز تھا۔ دولہا اور دلہن نے کسی گانے پر پرفارم نہیں کیا۔ میں جھوٹ نہیں بولوں گا، جوڑے نے بالکل بھی ڈانس نہیں کیا۔ یہ اچانک سنگیت کی تقریب تھی، اس لیے عالیہ کے خاندان میں سے کسی نے پرفارم نہیں کیا، صرف کپورفیملی نے کیا۔ (فوٹو کریڈٹ: وائرل بھیانی)
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک دوسرے کے پیار میں ہیں اور گزشتہ دو سال سے ان کی شادی کی خبریں مسلسل گردش کر رہی ہیں۔ لیکن ہر مرتبہ یہ خبر غلط ثابت ہو رہی تھی ، لیکن اب اس جوڑی کے فینس کافی پرجوش ہیں ، کیونکہ یہ جوڑا جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے ۔ گزشتہ چند دنوں سے شادی کیلئے دولہا اور دلہن کے گھروں کو سجایا جا رہا ہے۔ اب اس شادی میں شرکت کرنے والے رشتہ داروں نے بھی اسٹائلش انداز میں انٹری لی ہے۔ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور اپنی نتنی، بیٹی اور داماد کے ساتھ بیٹے کے گھر پہنچ گئی ہیں۔ (فوٹو کریڈٹ - ویرل بھیانی)
حالانکہ شادی کو لے کر کسی طرح کی آفیشیل جانکاری سامنے نہیں آیا تھا لیکن حال ہی میں اس جوڑی کی پہلی فلم براہمستر کے ڈائریکٹر ایان مکھرجی نے اس جوڑی کو زندگی کے نئے سفر کیلئے مبارکباد دے کر پہلا آفیشیل اعلان کردیا ہے ۔ وہیں آپ کو بتاتے چلیں کہ جوڑے کی شادی جمعرات 14 اپریل کو ہے۔ رنبیر کی والدہ اداکارہ نیتو کپور نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔