Jamai 2.0 کا پہلا لُک آیا سامنے؟ روی دوبے اور نیا شرما کی زبردست بولڈ تصاویر وائرل
جمائی راجا کا اگلا سیزن، جمائی 2.0 (Jamai 2.0) کو لے کر تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ حال ہی میں اس شو کے لیڈ اداکار روی دوبے (Ravi Dubey) اور نیا شرما (Nia Sharma) کی زبردست بولڈ تصاویر (Bold Photos) سامنے آئی ہیں۔

ممبئی: ایک وقت پر چھوٹے پردے کے سب سے مشہور شو رہ چکے جمائی راجا کا اگلا سیزن آنے والا ہے۔ اس سیریل کو لے کر تیاریاں زوروں پر ہیں، اس کی شوٹنگ شروع ہونے کو لے کر کافی وقت پہلے خبریں آئی تھیں،۔ وہیں اب لگتا ہے کہ یہ شو بن کر تیار ہوچکا ہے۔ حال ہی میں اس شو سے لیڈ اداکارہ کا پہلا لُک سامنے آیا ہے، جس میں اداکار روی دوبے (Ravi Dubey) اور نیا شرما(Nia Sharam) ایک ساتھ بے حد سزلنگ اوتار میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اس لُک کو دیکھ کر صاف ظاہر ہے کہ آنے والے سیزن میں یہ دونوں مداحوں کو الگ ہی اوتار سے حیران کرنے والے ہیں۔ وہیں حال ہی میں سامنے آئی تصویروں نے مداحوں کو بے قراری کو مزید بڑھا دیا ہے۔ (Photo Credit- @niasharma90/Instagram)

دراصل، حال ہی میں نیا شرما نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر کو اسٹار روی دوبے کے ساتھ بے حد ہاٹ تصویر شیئر کی ہے۔ ان تصویر میں نیا شرما اور روی دوبے بے حد الگ انداز میں دکھائی دے رہے ہیں، جہاں ایک طرف روی شرٹ لیس دکھائی دے رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف نیا شرما بکنی میں بے حد بولڈ ادائیں دکھاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ (Photo Credit- @niasharma90/Instagram)

نیا شرما نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر لکھا- ’#Sidni #jamai2.0... ان ہیش ٹیگ سے ظاہر ہے کہ یہ ان دونوں کی آنے والی سیریز کا فرسٹ لُک ہے۔ (Photo Credit- @niasharma90/Instagram)

میڈیا رپورٹس کی مانیں تو روی دوبے اور نیا شرما ’جمائی راجا سیزن 2’ کے ساتھ ٹی وی پر دھماکے دار انٹری کرنے والے ہیں۔ ٹی وی دستک دینے سے پہلے ’جمائی راجا -2.5’ نام سے ایک ویب سیریز کو بھی آن لائن پلیٹ فارم پر اسٹریم کیا جاچکا ہے۔ Photo Credit- @niasharma90/Instagram)

واضح رہے کہ نیا شرما اس سے پہلے اسٹنٹ ریئلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی’ کو لے کر زبردست سرخیاں بٹورچکی ہیں۔ (Photo Credit- @niasharma90/Instagram)