உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جھانوی کپور نے بہن خوشی اور شنایا کے ساتھ شیئر کی بے حد خاص تصویر، اداکارہ کے کیپشن نے کھینچا فینس کا دھیان

    کپور فیملی کے لئے یہ سال بے حد خاص ہونے والا ہے۔ ایک طرف جہاں انل کپور (Anil Kapoor) کی بیٹی اداکارہ سونم کپور (Sonam Kapoor)اپنے پہلے بیبی کا استقبال کرنے والی ہیں۔ وہیں سنجے کپور (Sanjay Kapoor) کی بیٹی شنایا کپور (Shanaya Kapoor) اور بونی کپور اور شری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ اس کے علاوہ خوشی کپور (Khushi Kapoor) کی بڑی بہن یعنی اداکارہ جھانوی کپور کی موسٹ اویٹیڈ فلم ’گڈ لک جیری (GoodLuck Jerry)‘ کے ساتھ ہی ان کی دیگر فلمیں سنیما گھروں میں چھا جانے کو تیار ہیں۔ اس درمیان جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی پیاری بہنیں خوشی-شنایا کے ساتھ کچھ بے حد پیاری تصاویر شیئر کی ہیں۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں ان تصاویر پر۔