جانئے کون ہیں سنجنا گنیشن ، جس کی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کی دلہن بننے کی ہے چرچا؟
رپورٹس کے مطابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند جسپریت بمراہ (Jasprit Bumrah) نے اپنی شادی کیلئے چھٹی لی ہے ، لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آخر ان کی ہونے والی دلہن کون ہیں ۔

ٹیم انڈیا کے اسٹار گیند باز جسپریت بمراہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو جسپریت بمراہ نے شادی کیلئے ہی ٹیم انڈیا سے چھٹی لی ہے ۔ خبریں یہ بھی ہیں وہ گوا میں شادی کرنے والے ہیں ۔ حالانکہ اب تک پتہ نہیں ہے کہ وہ شادی کس لڑکی سے کرنے والے ہیں ۔ بمراہ کی دلہن کون بنیں گی ؟ اس کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی قیاس آرائی کی جارہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ بمراہ ساوتھ کی اداکارہ انوپما پرمیشورن سے شادی کرنے والے ہیں ۔ لیکن اب ایک اسپورٹس اینکر کو ان کی ہونے والی دلہن بتایا جارہا ہے ۔ (PIC: AP)

یہ اسپورٹس اینکر کوئی اور نہیں بلکہ سنجنا گنیشن ہیں جو کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 سے لے کر انڈین پریمیئر لیگ تک ہوسٹ کرچکی ہیں ۔ سنجنا کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی اینکر بھی رہ چکی ہیں ۔

سنجنا پونے کی مشہور یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرچکی ہیں ۔ اس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ میں ہاتھ آزمایا اور سال 2014 میں وہ مس انڈیا کے فائنل تک پہنچیں ۔

سنجنا گنیشن نے سال 2013 میں فیمینا گارجیس کا خطاب جیتا ۔ ویسے انہوں نے ایم ٹی وی کے ریئلٹی شو اسپلٹس ولا سے ٹی وی پر اپنا ڈیبیو کیا تھا ۔

سنجنا گنیشن کی عمر 28 سال ہے اور ان کا قد پانچ فٹ پانچ انچ ہے ۔ سنجنا کافی فٹ ہیں اور یوگا اور جم میں زیادہ وقت گزارتی ہیں ۔