ہماچل پردیش کے منڈی سے تعلق رکھنے والی اور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رنوت ایک نجی پروگرام کے تحت چندی گڑھ پہنچیں۔ اس موقع پر وہ میڈیا سے بچتے ہوئے دکھائی دیں۔ وہیں باتوں باتوں میں یہ ضرور بتایا کہ چندی گڑھ کو وہ ہمیشہ سے ہی پسند کرتی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ بالی ووڈ میں فلم کوین، تنو ویڈس منو میں موثر رول ادا کرنے کے بعد جلد ہی سلور اسکرین پر وہ فلم رنگون میں نظر آنے والی ہیں۔