اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر انہوں نے لکھا ہے، گڈ مارننگ، یہ میری خوش قسمتی اور سب سے پیارے ڈائریکٹر اے ایل وجے (A L Vijay) کے ساتھ کل صبح کی چرچا کے دوران لی گئی کچھ تصویریں ہیں۔ اس دنیا میں بہت حیرت انگیز جگہ ہیں لیکن میرے لئے سب سے خوشی اور سکون دینے والی جگہ فلم سیٹ ہے۔ ( #thalaivi)
آپ کو بتادیں کہ فلم تھلائی وی تملناڈون کی سابق وزیر اعلی جے للیتا پر مبنی ہے۔ یہ ہندی کے ساتھ۔ساتھ تمل تیلگو زبان میں بھی ریلیز کی جائے گی۔ اس کے پوسٹر جاری کئے جاچکے ہیں۔ پوسٹر میں کنگنا رانوت ایک الگ ہی دمدار لک میں نظر آرہی ہیں۔ اس فلم کی کہانی جے للیتا کے بچپن سے لیکر وزیر اعلی بننے تک کے سفر کے بارے میں ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) ان دنوں ہماچل پردیش واقع پر اپنے گھر پر ہیں۔ لاک ڈاون کے سبب ممبئی میں کام بند ہونے کے بعد سے ہی حال ہی میں کچھ دنوں کی ممبئی یاترا کے علاوہ وہ مسلسل گھر پر بنی ہوئی ہیں۔ اس درمیان کنگنا رانوت کے ساتھ ان کی پوری فیملی بھی ساتھ ہی رہ رہی ہے۔ (تصویر: انسٹاگرام)۔
حال ہی میں کنگنا رانوت نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ ان کے ایک ٹی وی انٹرویو کو دیکھنے کے بعد ان کی ماں نے روتے ہوئے فون کیا اور کہا کہ وہ کنگنا رانوت کی شادی کے لئے پریشان رہتی ہیں، لڑکا تلاشتی ہیں اور کنگنا رانوت گھوم گھوم کر اپنے ساتھ ہوئی خوفناک باتوں کو بتاتی رہتی ہیں۔ اسی درمیان کنگنا رانوت نے ایک ٹویٹ کرکے ایک لڑکے کے بارے میں اپنے پیار کا ا ظہار کیا ہے۔ (تصویر: انسٹاگرام)۔