بالی ووڈ گلوکار کنیکا کپور (Kanika Kapoor) نے حال ہی میں دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔ طلاق کے 15 سال کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور این آر آئی بزنس مین گوتم (Gautam) سے شادی کی۔ حال ہی مین کنیکا کپور نے گوتم کے ساتھ اپنی لو اسٹوری، دوسری شادی پر ان کے بچوں کا ردعمل اور اس شادی کو لے کر ان کے خود کے خوف کے بارے میں بات کی۔
ای-ٹائمس سے بات کرتے ہوئے کنیکا کپور نے شیئر کیا کہ دوست بننے سے لے کر جیون ساتھی بننے تک کا یہ سفر آسان نہیں تھا، کیونکہ شک تھا کہ شاید ہی انہیں گوتم کی فیملی قبول کرے۔ اس کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیونکہ میں پہلے سے طلاق شدہ اور تین بچوں کی ماں بھی ہوں۔ (تصویر کریڈٹ: @m/kanik4kapoor/Instagramٌ)
’بیبی ڈال‘ سنگر نے کہا کہ میں گزشتہ 10 سالوں سے میں اکیلی تھی۔ میں خوش ہوں کہ اب میں شادی شدہ ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ ایک فنکار کے طور پر، میں لوگوں سے گھری ہوسکتی ہوں اور بھاری بھیڑ کے سامنے پرفارم کرسکتی ہوں، لیکن ان چند گھنٹوں کے کام کے بعد، میں خود کو بے حد اکیلا محسوس کرتی تھی، اسی لئے میں نے یہ فیصلہ لیا۔ (تصویر کریڈٹ: @m/kanik4kapoor/Instagram)
کنیکا کپور نے اس دوران ان کی شادی پر ان کے بچوں کے ردعمل کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے تینوں بچوں یوراج، ایانا اور سمارا کا کیسا ردعمل تھا۔ کنیکا کپور نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں گی کہ وہ فکر مند نہیں تھے تو یہ جھوٹ ہوگا۔ مجھے یاد ہے کہ شادی سے کچھ دن پہلے میری سب سے چھوٹی بیٹی نے مجھ سے کہا تھا، ’اب ہم آپ کو دینے جا رہے ہیں‘۔ یہ بات سن کر میں حیران تھی۔ اس کی بات سننے کے بعد میں نے اس سے کہا کہ ہم سب ان سے شادی کر رہے ہیں، کیونکہ تم سب میرا حصہ ہو۔ اس کے بعد میرے بچے میرے اس نئے سفر کے لئے کافی خوش تھے‘۔ (تصویر کریڈٹ: @m/kanik4kapoor/Instagram)