உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kapil sharma کی سوئڈش اداکارہ ساوتھ کے سپر اسٹار Dhanush کے ساتھ کریں گی رومانس، فلم سے متعلق ظاہر کی خوشی

    ایلی اورام (Elli AvrRam) ایک سوئڈش گریک اداکارہ ہیں، لیکن انہیں پہچان ہندوستان میں اداکاری کے ذریعہ ملی ہے۔ سوئڈش اداکارہ گزشتہ 10 سال سے ہمارے ملک میں رہ رہی ہیں۔ اداکارہ نے کپل شرما (Kapil Sharma) اسٹارر ’کس کس کو پیار کروں‘ (Kis Kis Ko Pyar krun) کے ذریعہ ہندی سنیما میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ حالانکہ بالی ووڈ سے پہلے وہ ساوتھ کی فلموں میں اپنی قسمت آزما چکی تھیں اور اب وہ سپر اسٹار دھنش (Dhanush) کی فلم میں آنے کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔