ہندی سنیما کی فرسٹ فیملی کہے جانے والے کپور خاندان (Kapoor Family) کی بیٹیوں نے کبھی فلموں میں قدم نہیں رکھا لیکن رندھیر کپور اور ببیتا کی دونوں بیٹیاں یعنی کرینہ اور کرشمہ نے نہ صرف کنبے کے اصولوں کو توڑا بلکہ ایک الگ مقام بھی بنایا۔ حیرت کی بات ہے کہ یہ بالی ووڈ کی یہ دو سگی بہنیں کبھی پردے پر ساتھ نہیں نظر آئیں لیکن اب حال ہی میں یہ دونوں پردے پر ساتھ نظر آنے والی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان(Kareena Kapoor Khan) سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور آئے دن اپنی نئی پرانی تصویریں اور ویڈیوز فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ کرینہ اپنی ہی نہیں اپنے شوہر سیف علی خان اور دونوں بیٹوں تیمور علی خان (Taimur Ali Khan) اور جیہ کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں اور اپنے بچپن کی جھل بھی فینس سنگ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ کرینہ حال ہی میں ایک تھروبیک فوٹو فینس کے ساتھ شیئر کی ہے جو اداکارہ کے فینس کے بیچ چھائی ہوئی ہے۔
اس فوٹو میں ننھی کرینہ کپور اپنی ماں ببیتا کپور اور بہن کرشمہ کپور کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں جس میں وہ بیحد کیوٹ لگ رہی ہیں۔ کرینہ کی یہ تصویر اداکارہ کے فینس کو پسند آرہی ہے۔ کئی یوزر نے اداکارہ کی تعریف میں کمینٹ بھی کئے ہیں۔ فوٹو میں چھوٹی کرینہ نے سفید اور نیلے رنگ کی ڈریس پہنی ہوئی ہے۔ ببیتا گرے اور اورینج رنگ کے سلک سوٹ اور کرشمہ سفید سوٹ میں نظر آرہی ہیں۔
بالی ووڈ ادکارہ سیف علی خان کی بیوی کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) اکثر ہی سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی کتاب پریگنیسنسی بائبل ’ (Pregnancy Bible ) لانچ کی ہے۔ اس بک کے ٹائٹل کو لیکر خوب تنازع ہو رہا ہے۔ اب اسی بک سے ان کے چھوٹے دوسرے بیٹے جے (Jeh) کی کچھ اندیکھی تصویریں سامنے آئی ہیں۔ کرینہ کے ایک فین پیج سے جے کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اگر فین پیج کا دعوی صحیح تو پہلی بار تیمور کے چھوٹے بھائی کی تصویریں صاف طور پر سامنے آئی ہیں۔ kareenafc/Instagram
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے پریگنینسی کے وقت کئی فوٹوشوٹ کرائے تھے ۔ ان فوٹوشوٹس میں سے کئی تو پہلے ہی لوگوں کے سامنے آچکے ہیں ، وہیں سب سے بولڈ کچھ تصاویر اب سامنے آئی ہیں ۔ بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor) سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ کرینہ کے مداح ان کی تصویروں کے دیوانے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا جلوہ کبھی بھی کم نہیں ہوتا ہے ۔ خواہ ہو پریگنینسی کے دوران کی ہی بات کیوں نہ ہو ۔ اداکارہ نے پریگنینسی کے وقت کئی فوٹوشوٹ کرائے تھے ۔ ان فوٹوشوٹس میں سے کئی تو پہلے ہی لوگوں کے سامنے آچکے ہیں ، وہیں سب سے کچھ بولڈ تصاویر اب سامنے آئی ہیں ۔ یہ تصویریں فینس کو کافی پسند آرہی ہیں ۔ (Image: Instagram)
کرینہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ کچن میں کھڑی ہیں اور بیکنگ ٹرے سے اپنے بک نکالتی ہیں۔ کرینہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، یہ میری جرنی ہے۔ میرے دونوں ھمل اور (Pregnancy Book bible) ۔ کچھ اچھے دن تھے تو کچھ برے۔ کچھ دن میں کام پر جانے کیلئے اتاولی ہوتی تھی تو کچھ دن بیڈ سے اٹھنا مشکل ہوتا تھا۔ یہ کتاب میرے دل کے بہت پاس ہے کیونکہ اس میں میں نے دونوں حمل کے دوران جسمانی اور جذباتی تجربات کے بارے میں لکھا ہے۔
کرینہ نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا : ان کے دوسرے بچے کی ڈیلیوری سے صرف ایک ہفتہ پہلے ، مجھے بے بو کے پوٹریٹ ( دوسری بار) شوٹ کرنے کا موقع ملا ۔ پہلی مرتبہ 2017 میں گرمی تھی ۔ بتادیں کہ یہ الفاظ کرینہ کے فوٹوگرافر روہن شریشٹھ کے ہیں ، جس کو کرینہ کپور نے اپنی وال پر جگہ دی ہے ۔ روہن نے ہی کرینہ کا پریگنیسنی شوٹ کیا ہے ۔ روہن نے بھی ان تصویروں کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کیا ہے ۔(Image: Instagram)
خیال رہے کہ کرینہ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان دوسری مرتبہ ماں باپ بنے ہیں ۔ اسی سال فروری میں ان کے گھر تیمور علی خان کے چھوٹے بھائی کی آمد ہوئی ہے ۔ سیف اور کرینہ کے چھوٹے بیٹے کو لے کر کافی تجسس ہے ، لیکن ابھی تک نہ تو چھوٹے بیٹے کے نام کا انکشاف ہوا ہے اور نہ ہی انہوں نے بیٹے کی کوئی تصویر شیئر کی ہے ، لیکن اب خبر ہے کہ سیف اور کرینہ نے اپنے چھوٹے بیٹے کا نام فائنل کیا ہے ۔
سیف علی خان اور ان کی سابق اہلیہ امرتا سنگھ سے دو بچے سارہ اور ابراہیم علی خان ہیں سیف علی خان نے امرتا سنگھ سے طلاق کے بعد کرینہ کپور خان سے شادی کرلی کرینہ اور سیف کے بھی دو بچے ہیں جس میں تیمور علی خان ہیں اور دوسرے بیٹے نے حال ہی میں جنم لیا ہے۔ اکثر مواقع پر سیف اور ان کی فیملی ایک ساتھ موجود رہتے ہیں۔
کرینہ کپور خان (Kapreena Kapoor) اور سیف علی خان (Saif Ali Khan) ایک بار پھر والدین بنے ہیں اور کرینہ نے دوسرے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ ایسے میں کرینہ کو پوری انڈسٹری سے مبارکباد مل رہی ہیں۔ ایسے میں اب سیف علی خان اور ان کی سابق اہلیہ کی بیٹی سارہ علی خان (Sara Ali Khan) کرینہ کپور کے دوسرے بچے کیلئے تحفے لیکر پہنچیں۔ تصویر: انسٹاگرام۔
دراصل کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کا پہلا بیٹا تیمور علی خان (Taimur Ali Khan) ہے۔ اب سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کے نام کو لیکر چرچاؤں کا بازار گرم ہوگیا۔ کرینہ۔سیف کے پہلے بیٹے تیمور کے نام کو لیکر ملک بھر میں کافی ہنگامہ ہوا تھا، اب جب دوسرے بیٹے کے جنم کی خبر لوگوں کو ملی لوگ ان کے دوسرے بیٹے کے نام کا انتظار کر رہے ہیں۔ Instagram
کرینہ (Kareena Kapoor Khan) نے سال 2016میں اپنے پہلے بیٹے کو جنم دیا تب تب انہوں نے اپنے لاڈلے کا نام تیمور (Taimur Ali Khan) رکھا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ اس وقت تیمور کے نام کو لیکر ان دونوں کو کافی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا اس کے پیش نظر سیف نے تیمور کا نام بدلنے پر غور بھی کیا لیکن کرینہ نے ایسا کرنے سے منع کردیا تھا۔ Instagram
ممبئی: 21 فروری 2021 فروری کی صبح بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) اور سیف علی خان کیلئے بیحد خاص ہے۔ جس دن اکا انتظار بیبو ، کنبہ اور فینس بے صبری سے کر رہے تھے آخر وہ گھڑی آگئی۔ جی ہاں کرینہ کپور خان اور سیف کے گھر دوبارہ کلکاری (Kareena Kapoor blessed with baby boy) گونجی۔ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) دوبارہ ماں بن گئی ہیں۔ اس بار انہوں نے بیبی بوائے (بیٹے) (Kareena Kapoor Khan second Baby) کو جنم دیا ہے۔ یعنی کرینہ کپور دوسرے بچے کی ماں اور سیف علی خان (Saif Ali Khan) چوتھے بچے کے والد بن گئے ہیں۔ کرینہ کپور خان کو کل رات برج کینڈی اسپتال (ممبئی) میں داخل کرایا گیا تھا۔ تصویر: انسٹاگرام۔
اس کے ساتھ ہی تیمور علی خان کو بھی دونوں نے پہلے سے ہی نئے مہمان کے لئے تیار کرنا شروع کردیا تھا۔ حمل کے آخری دنوں میں بھی کرینہ کپور خان مسلسل کام کرتی رہی ہیں۔ بچے کی پیدائش کے بعد وہ اسے پورا وقت دے سکیں، اس لئے کرینہ کپور نے بیک ٹو بیک شوٹ کرکے اپنا سارا کام پہلے ہی ختم کردیاہے۔ تصویر: انسٹاگرام۔
عام انسان کو یا کوئی خاص سیلبرٹی، ہر کسی کے لئے ماں بننے کا احساس بے حد خاص ہوتا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) دوسری بار ماں بنی ہیں ۔ گھر والوں کے ساتھ ان کے مداح بھی آنے والے مہمان کے لئے کافی خوش ہیں۔ کرینہ کپور کی ڈلیوری (Kareena Kapoor Khan delivery) سے پہلے ہی ان کے دوسرے بچے کے لئے تحفے آنے شروع ہوگئے تھے۔ مداح جہاں ابھی قیاس آرائی کر رہے تھے کہ کرینہ کپور کسے جنم دیں گی، بیٹی یا بیٹا؟ وہیں، ایک جیوتشی (Astrologer) نے پیشین گوئی کردی تھی۔ تصویر: انسٹاگرام۔
کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) اور سیف علی خان (Saif Ali Khan) کے دوسرے بیبی کو لے کر ایک جیوتشی نے پیشین گوئی کی ہے۔ یہ وہی جیوتشی ہیں، جنہوں نے انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کے گھر آئی ننہی مہمان کو لے کر پیشین گوئی کی تھی۔ جیوتشی کے مطابق، اس بار کرینہ کپور خان ایک بیٹی کی ماں بننے جا رہی ہیں جو غلط ثابت ہوا۔ تصویر: انسٹاگرام۔
دراصل کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) اور سیف علی خان (Saif Ali Khan) کے دوسرے بیبی کو لے کر ایک جیوتشی نے پیشین گوئی کی ہے۔ یہ وہی جیوتشی ہیں، جنہوں نے انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کے گھر آئی ننہی مہمان کو لے کر پیشین گوئی کی تھی۔ جیوتشی کے مطابق، اس بار کرینہ کپور خان ایک بیٹی کی ماں بننے جا رہی ہیں جو غلط ثابت ہوا۔ تصویر: انسٹاگرام۔
ڈلیوری سے پہلے ان کے گھر پر مداح پنک اور بلو رنگ کی پیکنگ والی گڈیج بھیج رہے ہیں۔ کرینہ کپور نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر کچھ تصاویر کو شیئر بھی کیا تھا۔ معلوم ہو کہ پہلے اس طرح کی خبریں آئی تھیں کہ کرینہ ویلنٹائن ویک میں اپنے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ حالانکہ جب وہ ڈاکٹر کے کلینک سے مسکراتی ہوئی باہر آئیں تو تصویروں نے بہت سی چیزیں خود بخود واضح کردیں۔ تصویر: انسٹاگرام۔
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے گھر کلکاری گونجی ہے۔ وہ اپنے دوسرے بچے کو جنم دینے چکی ہیں۔ کرینہ کی ڈلیوری سے پہلے کپور کنبے کے لوگ کرینہ کے گھر پر جمع ہو رہے تھے۔ کرینہ سے ملنے کیلئے ان کے گھر ماں ببیتا اور بہن کرشمہ کپور بھی پہنچی تھیں جس کی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئے تھیں۔ ۔ تصویر: انسٹاگرام۔
پوری دنیا میں 14 فروری یعنی آج ویلنٹائن ڈے (Valentine's Day) منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں الگ۔الگ طریقوں سے لوگ اس دن کو مناتے ہیں اور اپنے پارٹنر کو خاص احساس دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ بالی ووڈ سیلیبس نے بھی اس دن کو بیحد ہی خاص انداز میں منایا۔ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) نے اپنے ویلنٹائن پر شویر سیف علی خان (Saif Ali Khan) اور بیٹے تیمور علی خان کیلئے بیحد ہی خاص پوسٹ کی۔
اداکارہ کرینہ کپور نے اس سے پہلے ایک انتہائی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ تصویر میں کرینہ کافی کافی پیار بھرے انداز میں سیف کا ہاتھ تھامے نظر آرہی ہیں ۔ تصویر میں سیف ہمیشہ کی طرح ہی اسٹائلش لک میں نظر آرہے ہیں ۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے سیف کیلئے لکھا : میرے سیف میری جنت ہے ۔(Photo:@kareenakapoorkhan/Instagram)
حال ہی میں کرینہ کپور خان کے چاچا راجیو کپور کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا۔ جس کے بعد بیبو کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر سامنے آئیں اور ان تصویروں میں کرینہ بیحد اداس نظر آئی تھیں۔ وہیں اب کرینہ کی کچھ اور تصویریں و ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں جس میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ نظر آئیں۔ تصویر: انسٹاگرام۔
حاملہ کرینہ کپور اپنے بیبی بمپ کے ساتھ مسلسل انسٹاگرام پر تصویریں اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں کرینہ کپور خان کے چھ بیحد ہی کیوٹ ویڈیو (Cute Video) سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے تھے۔ اس ویڈیو میں کرینہ کپور خان کا کیوٹ بیبی بمپ (Cute Baby Bump) کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آئی تھیں۔ وہیں اب کرینہ کی ایک اور تصویر سامنے آئی جس میں وہ خوبصورت انداز میں کیوٹ بیبی بمپ فلانٹ کرتی نظر آتی رہیں۔۔Instagram
کرینہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ حال ہی میں شوٹنگ میں مصروف تھیں جس کی کچھ جھلکیاں انسٹاگرام پر شیئر ہوئی ہیں۔ بیبیو ہمیشہ کی طرح نیلے رنگ کی میکسی میں بیحد ہی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ کرینہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے 9 ماہ ہو گئے ہیں اور مضبوط ہوتی جا رہی ہوں۔ ہیش ٹیگ ناٹ گوئنگ اپ کا بھی استعمال کیا ہے۔Instagram
کرینہ نے آئی اے این ایس سے بات چیت میں حمل کے دوران مصروف رہنے کے فائدے گنائے تھے۔ انہوں نے کہا تھا میں مانتی ہوں کہ حمل کے وقت خود کو مصروف رکھنا بہت ضروری ہے۔ اس سے آپ فکروں سے آزاد رہتے ہیں اور حمل آسان ہوجاتا ہے۔ میں اپنی زندگی میں بیت ایکٹو رہی ہوں اور حمل کی وجہ سے میں اسے نہیں بدل سکتی۔ میں کہوں گی کہ بہتر اور صحت مند حمل کیلئے وہ کریں جو آپ کو کرنا پسند ہو۔ اگر کام کرنے سے آپ کو اچھا لگ رہا ہے تو آپ کو کرنا چاہئے۔ Instagram
حمل کے وقت کام کرنے کے کئی فائدے ہوتے ہیں۔ یہ تناؤ کو دور بھگاتا ہے، موڈ سوئنگ سے لڑنے میں آسانی ہوتی ہے، امیونٹی بہتر ہوتی ہے اور ڈلیوری کیلئے آپ کو تیار کرتی ہے۔ بتادیں کہ اس دوران کرینہ کے شوہر سیف علی خان ان کا بہت دھیان رکھ رہے ہیں۔ اسی ماہ سیف۔کرینہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری مل سکتی ہے۔Instagram
کرینہ کپور خان نے اس سے پہلے بھی ایک ویڈیو جو انہوں نہیں شیئر کیا ہے بلکہ یہ ویڈیو yiannitsapatori نام کے انسٹاگرام اککاؤنٹ نے پوسٹ کیا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو کرینہ کے آنے والے فوٹو شوٹ کی ایک جھلک ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ کرینہ نے اورینج ٹاپ اور فرل والی اسکرٹ پہنی ہوئی ہے۔ وہیں اسے پہن کر کرینہ اتنی خوش ہیں کہ وہ ہلکا۔پھلکا ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ ان کے چہرے پر مسکان اور حمل کا گلو صاف ںظر آرہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرینہ کا کیوٹ بیبی بمب بھی بیحد ہی کیوٹ طرح سے فلانٹ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان (pregnant kareena kapoor khan) ان دنوں اپنے حمل کی مدت کا لطف اٹھا رہی ہیں ۔ اس دوران وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ اپنے فینس کے درمیان سرخیوں میں رہنے کیلئے آئے دن دلچسپ پوسٹ شیئر کرتی نظر آتی ہیں ۔ کرینہ نے حال ہی میں کچھ ایسا شیئر کیا ہے ، جو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔(Photo:@kareenakapoorkhan/Instagram)
دراصل کرینہ کپور خان نے تازہ تصویر میں اپنا بے بی بمپ فلانٹ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ انہوں نے یوگا سیشن کے ساتھ ایک موٹیویشنل نوٹ کو شیئر کرتے ہوئے اس ہفتہ کی شروعات کی ہے ۔ وہیں ان تصویروں پر فینس کے ساتھ ساتھ سلیبرٹی بھی جم کر کمینٹس کر رہے ہیں۔ جہاں ایک کمینٹ سب کی نظر میں چھا گیا وہ ہے ملائیکہ اروڑہ کا۔ ملائیکہ نے کرینہ کی تصویر پر دل والے امیوجی بناکر پیار ظاہر کیا ہے۔ (Photo:@kareenakapoorkhan/Instagram)
وہیں کرینہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ یہ تصویر ان کے نئے گھر کی ہے ، جس کا انکشاف اس کے کیپشن سے ہورہا ہے ۔ اس تصویر میں بیڈ پر بچھی سفید چادر سے لے کر دیوار پر لگی تصویریں ، کھڑکی اور کھڑکی کے باہر کھلی بالکنی دکھائی دے رہی ہے ۔ (Photo Credit- @kareenakapoorkhan/Instagram)
کرینہ نے کیپشن میں لکھا، اس سال کا خاتمہ ایک دوسرے کو پپار کرکے اور دونوں لڑکوں کو ایک پرفیکٹ تصویر کیلئے فورس کرکے کر رہی ہوں۔ میرے لئے ان دو پہارے لوگوں کے بغیر 2020 نا ممکن تھا۔ نئی شروعات کی طرف آگے بڑھ رہی ہوں۔ دوستوں، محفوظ رہنا۔ ہماری طرف سے ڈھیر سارا پیار۔ ہم آپ سب کو بہت پیار کرتے ہیں۔ نئے سال کی مبارکباد۔
Christmas 2020: اس سال آئے کورونا نے اور اس کے چلتے لگے لاک ڈاؤن نے تقریبا سبھی تہواروں کا رنگ پھیکا کر دیا لیکن اب یہ سال ختم ہو رہا ہے اور ہر کوئی بس پھر سے سب کچھ نارمل ہونے کی دعائیں کر رہا ہے۔ کرسمس کے جشن کے ساتھ ہی نئے سال کا جشن شروع ہو گیا ہے اور چاروں طرف سلیبریشن کی شروعات ہو چکی ہے۔ سال کے اس آخری جشن کو بالی ووڈ ستارے بھی اپنے ہی اندز میں مناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) سے لیکر کرینہ کپور اور ملائیکہ اروڑہ تک کئی ستارے اس جشن کو مناتے نظر آئے۔
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor) سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ کرینہ کے مداح ان کی تصویروں کے دیوانے ہیں۔ ویسے آج کل اداکارہ اپنے حمل کی وجہ سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ اس دوران کچھ تصویریں سامنے آئیں جس کے بعد انٹرنیٹ پر ہنگامہ مچ گیا۔ دراصل اداکارہ کرینہ کپور خان ایک تصویر میں بیحد ہی بولڈ انداز میں بیبی بمپ فلانٹ کرتی نظر آئیں۔ کرینہ نے اپنے حمل کے دوران بھی کام جاری رکھا ہے۔ خبر ہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی کی شوٹنگ بھی مکمل کر لی ہے۔ (Photo:@kareenakapoorkhan/Instagram)
کرینہ کپور ایک اسپورٹس ویئر برانڈ کے پروڈکٹ کے پرموشن کے لئے شوٹ کر رہی ہیں۔ شوٹنگ کے پرموشن کے دوران ہی کرینہ نے یہ سیلفی پوسٹ کی ہے جس میں ان کا یہ خاص انداز نظر آ رہا ہے۔ فوٹو کے کیپشن میں لکھا، پیو انڈیا کے سیٹ پر ہم دونوں۔ ہم دونوں سے ان کا مقصد ان کا بچہ ہے۔ (Photo:@kareenakapoorkhan/Instagram)