ممبئی : تیجسوی پرکاش بگ باس 15 کی فاتح بن چکی ہیں ۔ بگ باس کے میزبان سلمان خان نے اتوار کو سیزن کے فاتح کا اعلان کیا ۔ تیجسوی پرکاش نے بگ باس 15 کا خطاب اپنے نام کیا تو وہیں پرتیک سہجپال فرسٹ رنر اپ اور کرن کندرا سکینڈ رنراپ رہے ۔ شو کے ختم ہونے پر اب کرن کندرا اور تیجسوی پرکاش کے کنبہ نے اداکارہ کیلئے ایک سرپرائز پارٹی کی ، جو بگ باس 15 میں ان کی جیت کی خوشی میں تھی ۔ تیجسوی بگ باس 15 کی ٹرافی اور 40 لاکھ روپے کی انعامی رقم لے کر اپنے گھر لوٹیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @kkundrra