کٹرینہ کیف۔وکی کوشل کی شادی کو ہوا ایک سال، یوں شروع ہوئی تھی ان کی محبت کی کہانی
Katrina-Vicky's Marriage Anniversary: کٹرینہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے وکی کے لیے کبھی کچھ نہیں سوچا تھا۔ انہوں نے صرف وکی کا نام سنا تھا، اس کے علاوہ وہ اس سے کسی قسم کے رابطے میں نہیں تھی۔
کٹرینہ کیف اور وکی کوشل نے کبھی ایک ساتھ کوئی فلم نہیں کی۔ کٹرینہ کے لیے وکی ایک ایسا نام تھا، جس کے بارے میں انہوں نے صرف سنا تھا۔
8/ 2
کٹرینہ کی خوبصورتی پر دل ہارے وکی نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن وہ ان کی زندگی ساتھی بن جائیں گی۔ وکی کے لیے کٹرینہ سے شادی ایک خواب جیسا تھا۔
8/ 3
کٹرینہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے وکی کے لیے کبھی کچھ نہیں سوچا تھا۔ انہوں نے صرف وکی کا نام سنا تھا، اس کے علاوہ وہ اس سے کسی قسم کے رابطے میں نہیں تھی۔ (فوٹو کریڈٹ: کترینہ کیف انسٹاگرام)
8/ 4
کٹرینہ کے مطابق ان کی وکی سے پہلی ملاقات زویا اختر کی پارٹی میں ہوئی تھی۔ زویا ہی تھی جس نے کٹرینہ کو وکی کے جذبات کے بارے میں بتایا تھا۔
8/ 5
کٹرینہ کیف نے کرن جوہر کے شو میں کہا تھا کہ ہم دونوں کو ملنا تھا۔ ہماری قسمت میں لکھا تھا تو خود بخود ایسیے حالات پیدا ہوئے کہ ہم دونوں قریب آگئے۔
8/ 6
کٹرینہ کو لگتا ہے کہ جب وہ وکی سے ملیں تو وہ ان سے کافی متاثر ہگئی وتھیں۔ وائبز ان کے ساتھ مل رہی تھیں اور وکی آہستہ آہستہ ان کا دل جیت رہے تھے۔
8/ 7
دوسری جانب وکی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کٹرینہ سے شادی کا کبھی نہیں سوچا تھا۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ کٹرینہ ان کے بارے میں جانتی ہیں تو وہ اس بات پر ہی پرجوش ہو گئے تھے۔
8/ 8
سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ تعلقات کے بعد کٹرینہ نے وکی میں پرفیکٹ پارٹنر دیکھا اور ان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں کی شادی 9 دسمبر 2021 کو سوئی مادھوپور کے ایک ریزورٹ میں ہوئی۔