உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وکی کوشل- کٹرینہ کیف کی رجواڑے رسم ورواج سے ہوگی شادی، شیشے کے منڈپ میں لیں گے 7 پھیرے

    وکی کوشل اور کٹرینہ کیف (Katrina Kaif Vicky Kaushal Wedding Style) کی شادی سے متعلق ایک نیا اپڈیٹ آیا ہے۔ اس کے مطابق، دونوں کی شادی رجواڑے رسم ورواج کے تحت ہوگی۔ کٹرینہ کیف-وکی کوشل کے ساتھ پھیرے چاروں طرف سے سجے شیشے کے منڈپ میں لیں گی۔ یہ منڈپ انتہائی خاص طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔