ویسے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ کیرتی کو فیشن کی اچھی سمجھ ہے کیونکہ اس نے فیشن ڈیزائننگ کا کورس کیا ہے۔ اس کے بعد ہی انہوں نے فلموں میں بطور لیڈ کام کرنا شروع کیا۔ کیرتی نے فلم 'مہانتی' (2018) میں ساوتری کے کردار کے لیے بہترین اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ جیتا تھا۔ انہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے تین SIIMA ایوارڈز، ایک فلم فیئر ایوارڈ ساؤتھ اور دو Zee Cine Awards تلگو بھی حاصل کیے ہیں۔ (PHOTO Source- Keerthy Suresh Instagram)