کیارا اڈوانی (Kiara Advani) نے سال 2014 کی فلم ’فگلی‘ (Fugly) سے اپنے اداکاری کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں سال 2016 میں ریلیز ہوئی ’ایم ایس دھونی-دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ (MS Dhoni - The Untold Story) میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ دیکھا گیا۔ حالانکہ انہیں اصلی پہچان شاہد کپور کی فلم ’کبیر سنگھ‘ (Kabir Singh) سے ملی۔ (تصویر کریڈٹ: @kiaraaliaadvani)
واضح رہے کہ کیارا اڈوانی کے لئے سب سے بہترین فلم ’ایم ایس دھونی-دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ (MS Dhoni - The Untold Story) تھی۔ یہ فلم ان کے کیریئر کے لئے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم کے ریلیز ہونے کے بعد سے 29 سال کی اس معصوم اداکارہ نے کبھی پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔ کیارا اڈوانی نے اپنے 8 سال کے کیریئر میں ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں دیں۔ (تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام @kiaraaliaadvani)
اب بات کرتے ہیں کیارا اڈوانی کے ذریعہ مسترد (ریجیکٹ) کی گئی فلموں کی۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو کیارا اڈوانی، رنویر سنگھ کی ہٹ فلم (Simmba) کو مسترد کرچکی ہیں۔ سال 2018 میں ریلیز ہوئی فلم کی ہدایت کاری ڈائریکٹر روہت شیٹی نے کی تھی۔ فلم میں رنویر سنگھ اور سارہ علی خان کو لیڈ رول میں دیکھا گیا تھا۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ روہت شیٹی، اپنی اس فلم میں رنویر سنگھ کے اپوزٹ کیارا اڈوانی کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ فلم کے لئے کیارا اڈوانی ان کی پہلی پسند تھیں۔ حالانکہ کیارا اڈوانی پہلے سے کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھی۔ ایسے میں ان کے پاس دنوں کی کافی کمی تھی۔ اس لئے وہ اس فلم کا حصہ نہیں بن پائیں۔ (تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام: @kiaraaliaadvani)
بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کیارا اڈوانی اکشے کمار کی فلم ’ہاوس فل 4' میں بھی کام کرنے سے انکار کرچکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کیارا اڈوانی اس فلم کو کرنا چاہتی تھیں، لیکن اس وقت ان کا شیڈول کافی مصروف تھا۔ ایسے میں وہ چاہتے بھی اس فلم کا حصہ نہیں بن پائی تھیں۔ بعد میں انہوں نے ڈائریکٹر کو کال کرکے اس میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ (تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام: @kiaraaliaadvani)
ایران کورا پتی (Kiran Korrapati) کے ذریعہ ہدایت کاری کی گئی تیلگو ڈراما فلم ’گھانی‘ (Ghani) بھی کیارا اڈوانی کے ذریعہ مسترد کی گئی فلموں میں سے ایک ہے۔ واضح رہے کہ اس فلم میں بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی بھی نظر آئے تھے۔ جبکہ لیڈ ریل میں اداکار ورون تیجا تھے۔ فلم تھیئیٹرس میں ریلیز ہوتے ہی ناظرین کے درمیان چھا گئی تھی۔ اس فلم کو لے کر کہا جاتا ہے کہ میکرس نے ورون تیجا کے اپوزٹ کیارا اڈوانی کو آفر دیا تھا، لیکن کیارا اپنے بالی ووڈ پروجیکٹ کی وجہ سے اس فلم کا حصہ بننے سے انکار کردیا تھا۔ (تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام: @kiaraaliaadvani)
اب کیارا اڈوانی کی آنے والی فلموں کی بات کریں تو کیارا اڈوانی بہت جلد ’جگ جگ جیو‘ میں ورون دھون کے ساتھ دیکھی جائیں گی۔ راج مہتا کے ڈائریکشن میں بنی یہ فلم 24 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں کیارا اڈوانی-ورون کے علاوہ نیتو کپور اور انل کپور بھی لیڈ رول میں ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام: @kiaraaliaadvani)