کرکٹ اور بالی ووڈ کا کافی پرانا رشتہ ہے ۔ ان دنوں کرکٹر کے ایل راہل (KL Rahu) اور اداکارہ اتھیا شیٹی اسی رشتہ کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ ان دونوں کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں تو اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں ، لیکن اتھیا اور راہل دونوں نے اس معاملہ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ حال ہی میں اتھیا شیٹی (Athiya Shetty) نے کے ایل راہل کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی فرینڈ کچھ تصویریں شیئر کی تھیں ۔ تصویر پوسٹ کرتے ہی وائرل ہوگئی ۔ اتنا ہی نہیں ، اتھیا اور کے ایل راہل کی اس تصویر پر خود اتھیا کے والد اور مشہور اداکار سنیل شیٹی (Suniel Shetty) نے بھی کمینٹ کیا ہے ۔
ہندوستان کے سلامی بلے باز کے ایل راہل نے حال ہی میں اپنا یوم پیدائش منایا ۔ اس موقع پر ان کی سب سے خاص دوست اداکارہ اتھیا شیٹی نے ان کے ساتھ اپنے رشتے کے اشارے دے دئے ہیں ۔ کے ایل راہل کو یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے اتھیا نے ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ اتھیا اور راہل کی یہ تصویر کافی زیادہ وائرل ہورہی ہے ۔ (Athiya Shetty/Instagram)
خیال رہے کہ اتھیا شیٹی نے سلمان خان کے پروڈکشن میں بنی فلم ہیرو سے بالی ووڈ میں اپنا قدم رکھا تھا ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ آدتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی اہم کردار میں نظر آئے تھے ۔ ہیرو فلم کے بعد اتھیا شیٹی مبارکاں میں بھی نظر آئی تھیں ۔ حال ہی میں وہ فلم موتی چور چکناچور میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ نظر آچکی ہیں ۔
بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی (Athiya Shetty) اور کرکٹر کے ایل راہل (KL Rahul) کے افیئر کی افواہ سوشل میڈیا پر خوب چرچا میں رہتی ہے۔ دراصل حال ہی میں ان دنوں کے درمیان سوشل میڈیا پر کچھ ایسا دیکھنے کو ملا جسے دیکھ کر لوگ حیران ہیں۔ بتادیں اتھیا شیٹی نے پھولوں کے لئے اپنے پیار کا اظہار کیا۔ اس کے بعد کرکٹر راہل نے ان کی خواہش پوری کردی۔ اتھیا اور راہل اکثر سوشل میڈیا سے بچنے کی کوشش کرتے ہین جس سے ان کے رلیشن شپ کے بارے میں اٹکلیں بڑھ جاتی ہیں۔
اتھیا نے سورج مکھی کے پھولوں کا بوکے پکڑے ہوئے اپنی ایک پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، پھول مجھے خوش کرتے ہیں اور لگتا ہے کہ راہل نے کمینٹ سیکش میں ان کیلئے پھول کی اموجی شیئر کی تھی۔ ایک شخص نے کمینٹ کرتے ہوئے لکھا، ایک پریمی لڑکا۔ نومبر میں راہل نے انسٹاگرام پر اتھیا کیلئے ایک پیارا برتھ ڈے پوسٹ شیئر کیا تھا۔ حالانکہ راہل اور اتھیا نے اپنے رشتے کی تصدیق نہیں کی ہے۔