بالی ووڈ کے 'شہنشاہ' امیتابھ بچن آج 79 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ بگ بی کی سالگرہ کے موقع پر ملک اور دنیا کے کونے کونے سے ان کے مداح انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ اس عمر میں بھی، بگ بی ہر دن 'کون بنےگا کروڑ پتی' 11 اور فلموں کی شوٹنگ کے لئے گھنٹوں کام کرتے ہیں۔ بگ بی کے چاہنے والے بھی ان کے اس جذبے کے قائل ہیں۔
اگرچہ فلم انڈسٹری میں ایسے کئی سلیبس موجود ہیں ، جن کی فین فالوئنگ بہت زیادہ ہے لیکن امیتابھ بچن کی بات ہی کچھ اور ہے۔ 79 سال کی عمر میں امیتابھ بچن کی فلموں اور اداکاری سے محبت انہیں آج تک کے تمام ستاروں سے مختلف بناتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر عمر کے لوگ ان کے مداح ہیں۔ (@amitabhbachchan/Instagram
بگ بی کے آفس کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن Amitabh bachchan kamla Pasand نہیں جانتے تھے کہ یہ اشتہار سروگیٹ اشتہارات کے تحت آتا ہے۔ اس کے بعد یہ معاہدہ گزشتہ ہفتے ختم کر دیا گیا ہے اور اس اشتہار سے وصول کی گئی فیس بھی واپس کر دی گئی ہے۔ بگ بی بلاگ میں لکھے گئے دفتر کے بیان کے مطابق ، "کملا پسند اشتہار چلنے کے کچھ دن بعد مسٹر بچن نے اس برانڈ سے رابطہ کیا اور پچھلے ہفتے اس معاہدے سے باہر نکل گئے۔"