اداکارہ کریتی سنن (Kriti Sanon)کے پاس 'بھیڑیا' جیسی ہارر کامیڈی فلم ہے اور ساتھ ہی 'گنپت' جیسی ایکشن فلم بھی ہیں۔ وہ ان دونوں فلموں میں لیڈ کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ حال ہی میں انہوں نے ورون دھون (Varun Dhawan) کے ساتھ اپنی آنے والی فلم 'بھیڑیا' کی شوٹنگ شروع کی تھی۔ photo credit: instagram/@kritisanon
اپنے پاس لائن اپ میں ایک ساتھ چھ فلمیں ہونے کی خوشی میں کریتی کہتی ہیں میرا کام اتنا دلچسپ ہے کیونکہ کوئی بھی سیٹ، کوئی ھی فلم دوسرے جیسی نہیں ہے۔ وقت ایک خاص وقت کے وقفے میں مختلف طرح کی فلمیں کرنے سے مجھے ایک اداکار کی حیثیت سے اپنے آپ کو بہتر بنانے کا موقع ملا ہے۔ میرے پاس ایک طرف بھیڑیا ایک ہارر کامیڈی جانر کی فلم ہے تو دوری طرف گنپت جیسی ایکشن فلم بھی ہے۔ اس کے علاوہ افسانوی کہانیوں پر مبنی آدی پروش اور بچن پانڈے جیسی کامیڈٰ فلم بھی ہے۔ میرے پاس کئی جانر کی فلمیں ہیں۔ جو میں ابھی کام کر رہی وں۔ یہ سبھی میرے کام کو اور بھی دلچسپ بنا دیتی ہیں۔ ان پروجیکٹس کے سبب میں کافی ایکٹو ہوں۔ credit: instagram/@kritisanon
بالی ووڈ اداکارہ کریتی (Kriti Sanon) سینن اپنی فلموں کے ساتھ ہی اپنے بولڈ اور خوبصورت انداز سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ اکثر اپنی بولڈ تصویروں سے فینس کو حیران کرتی رہتی ہیں اور ایک مرتبہ پھر ان کا یہی انداز موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ دراصل حال ہی میں کریتی سینن کی خوبصورت اور بولڈ تصویروں پر امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) نے بھی کمینٹ کرکے ان کی تعریف کی تھی جو سرخیاں بن گیا۔ (photo credit: instagram/@kritisanon)
کرتی سینن نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ شاندار تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں ان کا بولڈ اور گلیمرس انداز دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ اداکارہ کی ان تصاویر پر ان کے فینس کے ساتھ ہی کئی سلیبریٹیز نے بھی کمنٹ کیا ہے لیکن کرتی سینن کی اس تصویر پر جس کمنٹ کی سب سے زیادہ چرچا ہورہی ہے ، وہ بالی ووڈ کے بگ بی یعنی امیتابھ بچن کا کمنٹ ہے ۔ (photo credit: instagram/@kritisanon)
بگ بی کے کمنٹ پر کئی یوزرس نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ ایک یوزر نے لکھا، دی دی دادو کے جذبات میں احترام ہے آپ کیلئے۔ دیگر یوزر نے لکھا، بچن صاحب موج میں، جیہ اور ریکھا کریتی سینن کی کھوج میں۔ وہیں کچھ یوزرس نے ان ٹرولرس کو سبق بھی سکھایا، اور کہا مجھے سمجھ نہیں آ رہے ہے کہ اس کمینٹ میں برا کیا ہے، کسیکی خوبصورتی کی تعریف کرنا غلط نہیں ہے۔