ٹی وی کی اس مشہور اداکارہ نے ساڑی میں دکھایا بولڈ انداز ، فینس نے کہہ ڈالی اتنی بڑی بات
ٹی وی سیریل کنڈلی بھاگیہ (Kundali Bhagya) میں پریتا کا کردار نبھانے والی اداکارہ شردھا آریہ (Shraddha Arya) نے سوشل میڈیا پر کالی ساڑی میں اپنی تصاویر شیئر کرکے تہلکہ مچا دیا ہے ۔

چھوٹے پردے کے مشہور سیریل کنڈلی بھاگیہ میں پریتا کا کردار نبھانے والی اداکارہ شردھا آریہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ اپنے فینس کے درمیان موضوع بحث بنے رہنے کیلئے آئے دن دلچسپ پوسٹ شیئر کرتی دکھائی دے جاتی ہیں ۔ حال ہی میں شردھا کچھ انہی وجوہات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر اکاونٹ پر بلیک ساڑی میں کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ۔ ان تصاویر میں شردھا کا قاتلانہ انداز فینس کو دیوانہ بنارہا ہے ۔ (Photo Credit- @sarya12/Instagram)

دراصل شردھا آریہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے تازہ فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصاویر میں شردھا کالی ساڑی پہنے سجلنگ پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔ (Photo Credit- @sarya12/Instagram)

شردھا آریہ نے ساڑی کے ساتھ سلور رنگ کے زیورات بھی پہن رکھے ہیں ۔ انہوں نے کانوں میں بڑے بڑے جھمکے پہن رکھے ہیں اور اپنے بال کھلے رکھے ہیں ۔ (Photo Credit- @sarya12/Instagram)

شردھا آریہ کی ان تصویروں پر فینس تابڑتوڑ کمنٹس کررہے ہیں ۔ ہر کوئی ان کے اس دیسی انداز پر فدا نظر آرہا ہے ۔ (Photo Credit- @sarya12/Instagram)

اس فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے شردھا نے سوشل میڈیا ڈی ٹاکس کی باتیں کی ہیں ۔ انہوں نے لکھا : سوشل میڈیا ڈی ٹاکس پلان ٹھیک اسی طرح ہے جیسے آپ کی بہتر ڈٓائٹ کے پلان ۔ آپ ہمیشہ اس کو اگلے پیر سے شروع کرنا چاہتے ہیں ۔ (Photo Credit- @sarya12/Instagram)