انوشکا شرما نے لیا زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ، ان اسٹارس نے بھی کیا فالو
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کچھ روز قبل ہی اپنی زندگی کے سب سے اچھے فیصلہ کا انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کچھ روز قبل ہی اپنی زندگی کے سب سے اچھے فیصلہ کا انکشاف کیا ہے۔ یہ فیصلہ وراٹ کوہلی سے شادی کرنے کا یا فلمی کریئر سے نہیں بلکہ ان کی ڈائٹ سے منسلک ہے۔ انوشکا کا کہنا ہے کہ تین سال سے پہلے ویجیٹیرئن بننا ان کی زندگی کا اب تک کا سب سے اچھا فیصلہ تھا۔

تو وہیں دوسری جانب شاہد کپور نے بران ہائنس کی لائف از فئیر پڑھنے کے بعد میٹ کھانا چھوڑ دیا تھا، انہیں سال 2011 میں ایشیا کا سب سے سیکسی ویجیٹیرئن ہونے کا اعلان کیا گیا۔

سوناکشی سنہا کو ویجیٹیرئن بننے کے بعد کافی فائدہ ہوا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ویجیٹیرئن ڈائٹ اپنا کر انہیں میٹا بالیزم بہتر کرنے میں مدد ملی۔

بیوی کرن راؤ کے مشورہ کے بعد سے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر بھی گوشت اور ڈیری پروڈکٹس کھانا چھوڑ چکے ہیں۔

جان ابراہم کی فزیک کے مداح تو لاکھوں ہی نہیں کروڑوں میں ہیں، لیکن یہ جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ یہ سب بغیر نان ویج کھائے ہیں۔ جان بھی میٹ نہیں کھاتے پھر بھی وہ پوری طرح صحت مند ہیں۔

عالیہ نے کچھ وقت پہلے ہی ویجیٹیرئن کلب میں انٹری کی ہے۔ لیکن اب وہ پوری طرح ویجیٹیرین بن چکی ہیں۔