ساوتھ انڈین سنیما میں رائے لکشمی کا نام انجانا نہیں ہے ۔ رائے لکشمی نے نہ صرف ساوتھ انڈین فلموں میں دھاک جمائی ہے ، بلکہ ہندی فلموں میں بھی انہوں نے کام کیا ہے ۔ حالانکہ ان کی سب سے زیادہ بحث ایم ایس دھونی کی ایکس گرل فرینڈ کے طور پر ہوئی ۔ اب یہ خوبصورت اداکارہ اپنی شادی کی وجہ سے سرخیوں میں ہے ۔