Valentine's Day 2022: ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) اپنی لو لائف کو لیکر کافی کھل کر جیتی ہیں۔ عمر میں بارہ سال چھوٹے بوائے فرینڈ ارجن کپور (Arjun Kapoor) کے ساتھ ان کا رشتہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ ملائیکہ اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے ارجن کپور سے محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور اب ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بالی ووڈ ڈیوا نے اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور کے ساتھ ایک انتہائی رومانوی تصویر شیئر کی ہے
ملائیکہ اروڑہ بالی ووڈ کی وہ اداکارہ ہیں، جو اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کو لے کر بھی موضوع بحث بنی رہتی ہیں ۔ ملائیکہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ اداکارہ کی تصویریں کئی مرتبہ لوگوں کو پسند آتی ہیں تو کئی مرتبہ لوگ انہیں ٹرول بھی کردیتےہیں ۔ اتوار کو اداکارہ نے ایک بولڈ تصویر شیئر کی ، جس میں ان کا غضب کا انداز سامنے آیا ۔ اپنی اسٹائل اسٹیٹمنٹ سے سرخیاں بٹورنے والی ملائیکہ نے جو تصویر شیئر کی ، اس کو دیکھنے کے بعد کچھ لوگوں کو غصہ آگیا اور انہوں نے ملائیکہ کو ٹرول کرنا شروع کردیا ۔ تصویر : malaikaaroraofficial/Instagram
ملائیکہ اروڑہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصویروں کو شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنا بولڈ لک ایک مرتبہ پھر فینس کے ساتھ شیئر کیا ۔ آرینج کلر کی برالیٹ میں انہوں نےایک تصیر شیئر کی ۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نےلکھا : سنڈے سنی سائیڈ اپ ۔ تصویر : malaikaaroraofficial/Instagram