ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) اکثر اپنی پرسنل لائف کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ 48 سال کی عمر میں ملائیکہ اروڑہ ان دنوں ارجن کپور (Arjun Kapoor) کے ساتھ اپنے لو افیئر کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ سوشل میڈیا (Social Media) پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنے بولڈ لُکس سے انٹرنیٹ کی درجہ حرارت میں زبردست اضافی کردیتی ہیں۔ حالانکہ کئی بار انہیں اپنے لُکس کی وجہ سے ٹرولس کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ملائیکہ اروڑہ نے حال ہی اپنے ڈریسنگ سینس کو لے کر اٹھنے والے سوالوں کو جواب دیتے ہوئے دو ٹوک کہا کہ یہ ان کی ذاتی پسند ہے۔
بتادیں کہ کورونا کا خوف عام لوگوں کو میں نہیں بلکہ خاص لوگوں میں بھی کافی ہے ۔ اپنی فٹنس اور بولڈنیس کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کو تو کورونا کا ایسا خوف ہوا کہ ایک مرتبہ وہ باتھ روم سے نکلتے ہوئے پینٹ اوپر کرنا ہی بھول گئی تھیں ۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اس واقعہ کے بارے میں بتایا ہے ۔(Image: Instagram)
انہوں نے ایک اور اسٹوری میں لکھا : میں ایک ریستوراں کے باتھ روم میں گئی تو میں نے کہنی سے دروازہ کھولا تھا ۔ میں نے پاوں سے ٹوائلیٹ سیٹ اٹھائی ۔ میں نے ٹشو کی مدد سے پانی کا استعمال کیا ۔ ہاتھ دھوئے اور پھر کہنی سے ہی باتھ روم کا دروازہ بند کردیا ، لیکن جب میں لوٹ کر ٹیبل پر آئی تو احساس ہوا کہ میں تو اپنی پینٹ اوپر کرنی ہی بھول گئی ہوں ۔ (Image: Instagram)