اداکارہ مالوی ملہوترا پر پرانے دوست نے کیا چاقو سے جان لیوا حملہ ، اسپتال میں داخل
Mandi Actress Malvi Attacked in Mumbai: بالی ووڈ اور ٹی وی اداکارہ مالوی ملہوترا پر جان لیوا حملہ ہوا ہے ۔ حملہ کے بعد مالوی ملہوترا کو ممبئی کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے ۔ .
بالی ووڈ اور ٹی وی اداکارہ مالوی ملہوترا پر جان لیوا حملہ ہوا ہے ۔ حملہ کے بعد مالوی ملہوترا کو ممبئی کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے ۔ ( تصویر : مالوی انسٹاگرام )۔
8/ 2
بتایا جارہا ہے کہ مالوی کے ایک دوست نے ہی ان پر یہ جان لیوا حملہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ممبئی کے ورسوا پولیس تھانہ میں شکایت درج کی گئی ہے ۔ فی الحال علاج کے بعد ادکارہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔ ( تصویر : مالوی انسٹاگرام )۔
8/ 3
میڈیا رپورٹس کے مطابق مالوی ملہوترا کے ایک پرانے دوست نے ہی ان پر جان لیوا حملہ کرتے ہوئے چاقو سے جسم پر تین وار کئے ، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ ( تصویر : مالوی انسٹاگرام )۔
8/ 4
بتایا جاتا ہے کہ حملہ کے بعد اس شخص نے اداکارہ مالوی کے چہرے کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ تاہم اداکارہ نے اپنے چہرہ کو ہاتھوں سے چھپاکر اس کو بچانے کی کوشش کی ۔ ( تصویر : مالوی انسٹاگرام )۔
8/ 5
خیال رہے کہ اداکارہ مالوی ملہوترا نے کلر ٹی وی پر اڑان شو میں بھی کام کیا ہے ۔ ( تصویر : مالوی انسٹاگرام )۔
8/ 6
اداکارہ مالوی ملہوترا تیلگو اور ملیالم فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ہندی فلموں میں بھی انہوں نے کام کیا ہے ۔ پولیس اب اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ ( تصویر : مالوی انسٹاگرام )۔
8/ 7
اداکارہ مالوی ملہوترا آبائی طور پر ہماچل پردیش کے منڈی شہر کے سمکھیتر محلہ کی رہنے والی ہیں اور وہ کئی سالوں میں ممبئی میں رہتی ہیں ۔( تصویر : مالوی انسٹاگرام )۔
8/ 8
اداکارہ مالوی مہلوترا کے والد سشیل ملہوترا منڈی میں کاروبار کرتے ہیں اور ان کی والدہ وندنا ایک ٹیچر ہیں ۔ ( تصویر : مالوی انسٹاگرام )۔