مندیرا نہ صرف اپنے شوہر کی آخری رسومات میں شریک ہوئی بلکہ انہوں نے آخری سفر کی تمام رسوم بھی اداکیں ،جس کے لئے انہیں ٹرول بھی کیا گیا۔ راج کے چلے جانے کے 11 دن بعد ، آج مندرا کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ مندرا بیدی کی یہ ویڈیو مشہور فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔ مندرا شوہر کی موت کے بعد پہلی بار ممبئی کی سڑکوں پر مارننگ واک کرتے ہوئے اسپاٹ کی گئیں۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لوگ مندرا بیدی کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں جبکہ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو یہ بیان دے رہے ہیں کہ اس وقت مندررا کو کچھ سکون کی ضرورت ہے انہیں ان کے حال پر چھوڑ دینا چاہئے
ممبئی: مندرا بیدی (Mandira Bedi) کا 25 سال پرانا ساتھ راج کوشل (Raj Kaushal) چھوڑ کر دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ اس پیاری جوڑی پر اچانک آئی مایوس کن خبر سنتے ہی بالی ووڈ کے گلیاروں سے لے کر مداحوں تک میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ راج کے انتقال سے ایک ہنستا کھیلتا ہوا خاندان بکھر گیا۔ تصویر کریڈٹ: rajkaushal/Instagram)
کبھی ساڑی پہن کر کرکٹ میں گلیمر کا تڑکا لگانے والی مندرا بیدی آج اپنی فٹنس کے آگے اچھے اچھوں کو شکست دے رہی ہیں۔ 48 سال کی مندرا کتنی فٹنس فریک ہیں، اس کا اندازہ ان کا انسٹا گرام اکاونٹ دیکھ کر ہی لگایا جاسکتا ہے۔ مندرا بیدی نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ 1000 اسکاٹس لگا رہی ہیں۔(Mandira Bedi/Instagram)
اپنی فٹنیس سے اچھی۔اچھی اداکارہ کی چھٹی کر دینے والی اداکارہ مندرا بیدی (Mandira Bedi) کئی ٹی وی شوز اور فلموں میں نظر آچکی ہیں۔ 49 سال کی مندرا بیدی اپنی فٹنیس کیلئے تو چرچاؤں میں رہتی ہیں لیکن ان دنوں ایک تصویر سوشل میڈیا (Social Media) پر وائرل ہو رہی ہے جس کو لیکر وہ سرخیوں میں ہیں جس میں وہ بیبی بمپ فلانٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔
تقریبا دس سال پہلی پرانی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے پہلے حمل کے دنوں کو یاد کیا ہے۔ تصویر میں ان کے چہرے پر ماں بننے خوشی نظر آرہی ہے۔ تصویر کے ساتھ مندرا بیدی نے کیپشن میں لکھا، تھرو بیک بیسٹ پروڈکشن، اس وقت تک جب اسپتال میں ہونا بھی اچھی چیزوں کا مطلب تھا۔ جب #bunintheoven وقت تھا۔ مندرا بیدی کی یہ تصویر اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ لوگ پیار بھرتے کمینٹ کرکےا داکارہ کی تصویر پر ردعمل کر رہے ہیں۔