Ranbir Kapoor-Alia Bhatt wedding: رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور عالیہ بھٹ اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ شادی سے متعلق کوئی تصویر منظر عام پر آئے۔ اس کے باوجود جوڑے کے قریبی لوگوں نے ہی ان کی خفیہ شادی کی تصویریں شیئر کرکے فینس کو شادی کی تقریب کے اندر کے نظارے کی جھلک دکھا دی ۔
انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے راجندر سنگھ عرف ماسٹر جی نے بتایا کہ 'کوئی ولیمہ نہیں ہے۔ ایسا کچھ نہیں ہونے والا۔ میں نے بہت کم وقت میں کپور خاندان کو ڈانس سکھایا جو مہندی اور سنگیت پر جوڑے کے لیے سرپرائز تھا۔ دولہا اور دلہن نے کسی گانے پر پرفارم نہیں کیا۔ میں جھوٹ نہیں بولوں گا، جوڑے نے بالکل بھی ڈانس نہیں کیا۔ یہ اچانک سنگیت کی تقریب تھی، اس لیے عالیہ کے خاندان میں سے کسی نے پرفارم نہیں کیا، صرف کپورفیملی نے کیا۔ (فوٹو کریڈٹ: وائرل بھیانی)