مسابا گپتا (Masaba Gupta) آج اپنا 32 واں یوم پیدائش سیلبریٹ کر رہی ہیں۔ بالی ووڈ کی سب سے بیسٹ فیشن ڈیزائنر میں سے ایک ہیں۔ سونم کپور سے لے کر کرینہ کپور اور شلپا شیٹی تک ان کے ڈیزائن کئے کپڑے پہننا پسند کرتی ہیں۔ مسابا گپتا بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نینا گپتا کی بیٹی ہیں۔ نیٹ فلکس پر ’مسابا مسابا‘ نام سے ان کی ایک ویب سیریز بھی ریلیز ہوچکی ہے، جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔ مسابا گپتا اکثر انسٹا گرام پر اپنی ایک سے بڑھ کر ایک تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ ایک فیشن ڈیزائنر ضرور ہیں، لیکن ساتھ ہی وہ خود بھی اپنی بھی اسٹائلش اور گلیمرس تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ مسابا گپتا خود بھی کافی اسٹائلش ہیں۔ آپ بھی ڈالئے ان کی تصاویر پر ایک نظر۔ (تصویر کریڈٹ: masabagupta/instagram)