کبھی بالی ووڈ کی سپراسٹار تھی یہ اداکارہ ، اب بدل گئی اتنی کہ پہچاننا بھی ہوا مشکل ، دیکھیں تصاویر
شادی کے بعد میناکشی شیشادری (Meenakshi Sheshadri) نے فلمی دنیا کو الوداع کہہ دیا تھا ۔ میناکشی شادی کے بعد اپنے شوہر ہریس میسور کے ساتھ امریکہ شفٹ ہوگئیں اور وہ اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ ڈلاس میں رہ رہی ہیں ۔

میناکشی شیشادری 90 کی دہائی کی سپرہٹ اداکاراوں میں سے ایک رہ چکی ہیں ۔ انہوں نے اپنے فلمی کریئر میں ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلمیں دیں اور اپنی اداکاری سے ہرکسی کو حیران کردیا ۔ تاہم شادی کے بعد انہوں نے فلمی دنیا کو الوداع کہہ دیا ۔ جانئے اب وہ کہاں رہ رہی ہیں اور کیا کررہی ہیں اور اتنے سالوں میں وہ کتنی بدل گئی ہیں ۔ (photo credit: instagram/@meenakshisheshad)

میناکشی شادی کے بعد اپنے شوہر ہریش میسور کے ساتھ امریکہ شفٹ ہوگئیں اور اب وہ اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ ڈلاس میں رہ رہی ہیں ۔ (photo credit: twitter/@MinaxhiSeshadri)

میناکشی گزشتہ 20 سال سے زیادہ سے فلمی دنیا سے دور ہیں ۔ شادی کے بعد انہوں نے لائم لائٹ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا اور طویل عرصہ سے انہیں کسی پبلک پروگرام میں نہیں دیکھا گیا ۔ (photo credit: twitter/@MinaxhiSeshadri)

حالانکہ اس درمیان میناکشی کے لک میں پہلی کے مقابلہ میں کافی تبدیلی آگئی ہے۔ وہ اتنی بدل گئی ہیں کہ ایک نظر میں انہیں پہچاننا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔ (photo credit: twitter/@MinaxhiSeshadri)

میناکشی اپنی اداکاری ہی نہیں خوبصورتی کیلئے بھی 90 کی دہائی میں ہر دل پر راج کرتی تھیں ۔ حال ہی میں اداکارہ کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی ، جس میں وہ ائیرپورٹ پر بیٹھی نظر آئی تھیں ۔ (photo credit: twitter/@MinaxhiSeshadri)

بڑی بات یہ تھی کہ انہیں ائیرپورٹ پر کوئی بھی پہچان نہیں سکا ۔ نہ ہی کوئی اندازہ لگا سکا کہ یہ بالی ووڈ کی دامنی ہیں ۔ (photo credit: twitter/@MinaxhiSeshadri)