ایمیزون پرائم ویڈیو کی انتہائی کامیاب سیریز (web series) مرزا پور Mirzapur اپنی تیسرے سیزن (Mirzapur Season 3) کے ساتھ واپسی کرنے کیلئے تیار ہے۔ اس بات کی اطلاع مرزاپور کی گولو گپتا یعنی شویتا ترپاٹھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔ (تصویر کریڈٹ: Shweta Tripathi Sharma.battatawada/ Instagram)
اب شویتا ترپاٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر جو پوسٹر شیئر کیا ہے اس میں منا بھی نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں اس بات کا اندازہ صاف لگایا جا سکتا ہے کہ منا نہیں مریں گے۔ ویسے بھی منا خود کو امر ہی کہا کرتے تھے لیکن ان کی جان کیسے بچے گی یہ تو سیزن تین رلیز ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گا۔ (تصویر کریڈٹ: Shweta Tripathi Sharma.battatawada/ Instagram)