ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ مونیکا بیدی (Monica Bedi) کا آج 47واں یوم پیدائش ہے۔ کبھی انڈسٹری کی سب سے مہنگی اداکارہ میں نام شمار ہونے کے بعد آج وہ فلمی دنیا سے دور ہیں، جس کی وجہ بنا ان کا پیار۔ مونیکا بیدی (Happy Birthday Monica Bedi) کئی بڑی فلموں کا حصہ رہی تھیں، جب مونیکا بیدی کیریئر کی اونچائیوں کو چھو رہی تھیں، تبھی ان کی زندگی میں کوئی ایسا آیا، جس نے ان کی پوری زندگی بدل کر رکھ دی۔ مونیکا دیکھتے ہی دیکھتے عرش سے فرش پرآگئیں۔ نہ صرف ان کا کیریئر، ان کی شبیہ پر بھی خطرہ تھا۔ یہ شخص تھا انڈرولرڈ ڈان ابو سلیم۔ آئیے آج مونیکا بیدی کے یوم پیدائش کے موقع پر آپ کو بتاتے ہیں ان کی اور ابو سلیم کی لو اسٹوری کے بارے میں۔ (photo credit: instagram/@memonicabedi)
مونیکا بیدی کے مطابق، انہیں ابو سلیم کا اصلی نام بھی نہیں معلوم تھا۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے بتایا ’جب ہم پرتگال میں گرفتار ہوئے تو تب بھی اس نے اپنا نام ارسلان علی بتایا تھا۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ میں دبئی سے واپس ممبئی جاوں۔ اس نے ایک دن مجھے فون کیا اور کہا کہ میں دبئی آجاوں، کیونکہ اگر میں ممبئی میں رہی تو مشکل میں پھنس سکتی ہوں‘۔ (photo credit: instagram/@memonicabedi)