چھوٹے پردے سے بڑے پردے تک... اوٹی ٹی سے سوشل میڈیا تک، ہر جگہ مونی رائے (Mouni Roy) کا جلوہ قائم ہے۔ مونی رائے کی خوبصورتی کا ہر کوئی دیوانہ ہے۔ مونی رائے کی کچھ تصاویر اس وقت انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہیں، جسے انہوں نے ایک دن پہلے ہی اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے۔ مونی رائے کی ان تصاویر کو ان کے چاہنے والے بے حد پسند کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مونی رائے کے شیئر کرتے ہی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram @imouniroy)
واضح رہے کہ مونی رائے کی شادی کی قیاس آرائی لمبے وقت سے چل رہی ہے۔ گزشتہ دنوں خبریں آرہی تھیں کہ وہ دبئی میں اپنے بوائے فرینڈ سورج نامبیار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گی، لیکن اب مونی رائے نے اپنی شادی کی پلاننگ میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، مونی رائے نے اپنی شادی کی جگہ بدل دی ہے۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram @imouniroy)
مونی رائے اب دبئی کی جگہ ہندوستان میں شادی کریں گی۔ مونی رائے اپنی فیملی اور دوستوں کے درمیان ہی اب شادی کرنا چاہتی ہیں۔ مونی رائے اور سورج نامبیار آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے میں شادی کریں گے۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق، ’مونی رائے اپنے بوائے فرینڈ سورج نامبیار سے بہت پایر کرتی ہیں اور دونوں جلد ہی شادی کریں گے۔ کورونا کی وجہ سے انہوں نے اپنی شادی ملتوی کردی۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram @imouniroy)