بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا ان دنوں سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں ۔ اداکارہ کے شوہر کو ممبئی کرائم برانچ نے فحش ویڈیو بنانے اور موبائل ایپ کے ذریعہ انہیں جاری کرنے جیسے سنگین الزامات میں گرفتار کیا ہے ۔ جب سے کرئم برانچ نے راج کندرا کو گرفتار کیا ہے ، ہر روز نئے معاملات سامنے آرہے ہیں ۔ (Photo News18 )
اس کمپنی کی بھی جانچ کرائم برانچ کی ٹیم کررہی ہے ۔ پورن ریکیٹ معاملہ میں ممبئی کرائم برانچ نے راج کندرا کی کمپنی ویان کے ڈائریکٹرس اور دیگر ملازمین کو سمن بھیجا ہے ۔ سمن بھیج کر کمپنی کے آئی ٹی اور فائنانس محکمہ کے ڈائریکٹرس اور اہلکاروں کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا گیا ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @rajkundra9