உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شادی کے بعد شوہر کے ساتھ پہلی بار اس اوتار میں نظر آئیں یہ اداکارہ، دیکھتے رہ گئے لوگ

    Nayanthara Traditional look: نین تارا اور وگنیش ان دنوں مندروں کا دورہ کر رہے ہیں۔ چیتیکولنگارا مندر کا دورہ کرنے کے بعد، اداکارہ نے کوچی میں مقامی کھانے کا لطف اٹھایا. انہوں نے منّا ریسٹورنٹ میں کھانے کا مزہ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی سپر اسٹار نین تارا Nayanthara نے Vignesh Shivan سے شادی کے بعد اپنے مرد ساتھی اداکار کے ساتھ آن اسکرین رومانوی سین نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی اب وہ کسی بھی فلم میں اپنے ہیرو کے ساتھ بوسہ لیتے یا کسی قسم کا انٹیمیٹ سین کرتی نظر نہیں آئیں گی۔