بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا (Neha Dhupia) نے بے حد ہی دلچسپ انداز میں اپنے بیٹے کا نام سب کو بتایا ہے۔ نیہا دھویپا نے اپنی فیملی کے ساتھ یعنی شوہر انگد بیدی (Angad Bedi) اور بیٹی مہر اور ننہے بیٹے کے ساتھ سوئمنگ پول میں مستی کرتی ہوئی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرکے اداکارہ نے اپنے بیٹے کے نام کا انکشاف کیا ہے۔ نیہا کے بیٹے کو مداحوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ سیلبس بھی جم کر مبارکباد دے رہے ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: nehadhupia/Instagram)